ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایل او سی کے حالات پر ہوئی گفتگو ، امن قائم ہونے کے ملے اشارے

ہندوستان اور پاکستان (India-Pak) کے ڈائریکٹرس جنرل آف ملیٹری آپریشنز (DGMO) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعہ کئی امور پر بات چیت ہوئی ۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا تھا ۔

  • Share this:
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایل او سی کے حالات پر ہوئی گفتگو ، امن قائم ہونے کے ملے اشارے
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایل او سی کے حالات پر گفتگو ، امن قائم ہونے کے ملے اشارے

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کو لے کر بدھ کو گفتگو ہوئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان طے کیا گیا ہے کہ فریقین کو لائن آف کنٹرول اور دیگر سیکٹرس میں جنگ بندی پر عمل کرنا ہوگا ۔ یہ فیصلہ 24 ۔ 25 فروری کی نصف شب سے عمل میں لایا جائے گا ۔ ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹرس جنرل آف ملیٹری آپریشنز ( ڈی جی ایم او) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعہ کئی امور پر بات چیت ہوئی ۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے ، جب ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا تھا ۔ وزارت دفاع نے اس سلسلہ میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے ۔


وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک سبھی سمجھوتوں اور ایل او سی کے ساتھ دوسرے سیکٹرس میں بھی جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔ یہ 24 سے 25 فروری کی نصف شب سے نافذ العمل ہوجائے گا ۔ بات چیت کے دوران دونوں افواج نے ایل او سی کے ساتھ دوسرے سیکٹر پر بھی حالات کا جائزہ لیا ۔ دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی ۔


جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او ایک دوسرے کے ایسے ضروری ایشوز اور تشویشات کو ماننے کیلئے ہوئے ہیں ، جو امن میں رخنہ ڈال سکتے ہیں اور تشدد بھڑکاسکتے ہیں ۔ فریقین نے آپسی مفادات اور سرحد پر امن برقرار رکھنے کے ارادے سے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی بھی غلط فہمی اور اندیکھے حالات سے نمٹنے کیلئے ہاٹ لائن کا استعمال کیا جائے گا ۔


حالانکہ اس دوران ہندوستانی فوج نے یہ واضح کردیا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔ اس میں کوئی چھوٹ نہیں ہوگی ۔ علاوہ ازیں ہندوستانی فوج ایل او سی پر دراندازی کو روکنے کیلئے بھی آپریشن جاری رکھے گی ۔

پاکستان نے تین سال میں توڑدیا تھا سمجھوتہ

سال 2003 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کا سمجھوتہ ہوا تھا ۔ اس کے تحت طے کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کی افواج سرحد پر ایک دوسرے پر گولہ باری نہیں کریں گی ۔ یہ سمجھوتہ تقریبا تین سالوں تک ٹھیک ٹھاک چلا ، لیکن پاکستان نے 2006 میں پھر گولہ باری شروع کردی ۔ وہیں گزشتہ سال 2020 میں سرحد پر پاکستان نے جنگ بندی کی کافی زیادہ خلاف ورزی کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 25, 2021 01:56 PM IST