உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوستی توڑنے سے خفا لڑکی نے CISF کانسٹبل پر کردیا جان لیوا حملہ، اسپتال میں داخل

    دوستی توڑنے سے خفا لڑکی نے CISF کانسٹبل پر کردیا جان لیوا حملہ

    دوستی توڑنے سے خفا لڑکی نے CISF کانسٹبل پر کردیا جان لیوا حملہ

    Indore Crime News: سی آئی ایس ایف میں کانسٹبل کے عہدے پر تعینات سمت نامی کانسٹبل پر ایک نابالغ لڑکی نے حملہ کردیا۔ سمت فی الحال گاڈر واڑہ میں تعینات ہے۔ لڑکی صبح کے وقت اپنے دوست کے گھر پہنچی اور اسے بات کرنے کے بہانے گھر سے کچھ دور لے کر گئی۔ وہاں دونوں کے درمیان کچھ جھگڑا ہوا۔ بس اس کے بعد لڑکی نے کنجی میں لگے دھار دار چاقو نما ہتھیار سے لڑکے پر حملہ کردیا۔

    • Share this:
      اندور: اندور کے سنیوگتا گنج تھانہ علاقے میں ایک سنسنی خیز حادثہ سامنے آیا ہے۔ یہاں CISF کے کانسٹبل پر اس کی نابالغ سہیلی نے جان لیوا حملہ کردیا۔ کانسٹبل زخمی ہوگیا، اسے اندور کے ایم وائے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      CISF میں کانسٹبل کے عہدے پر فرائض انجام دینے والے سمت نامی کانسٹبل پر ایک نابالغ لڑکی نے حملہ کردیا۔ سمت فی الحال گاڈر واڑہ میں تعینات ہے۔ لڑکی صبح کے وقت اپنے دوست کے گھر پہنچی اور اسے بات کرنے کے بہانے گھر سے کچھ دور لے کر گئی۔ وہاں دونوں کے درمیان کچھ جھگڑا ہوا۔ بس اس کے بعد لڑکی نے کنجی میں لگے دھار دار چاقو نما ہتھیار سے لڑکے پر حملہ کردیا۔ حملے میں سمت شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں ایم وائے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس علاج جاری ہے۔ حالانکہ حالت خطرے سے باہر ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شرمناک: نابالغ بیٹی سے بار بار آبروریزی کرنے والے باپ کو 106 سال کی سزا

      دوستی توڑنے سے ناراض تھی لڑکی

      سنیوگتا گنج تھانہ علاقے کے جم خانہ علاقے میں رہنے والا سمت صبح گھر پر سو رہا تھا۔ اسی وقت اس کی سہیلی اس سے ملنے آگئی۔ وہ اسے گھر سے باہر بلاکر لے گئی۔ دونوں پہلے کچھ دیر بات کرتے رہے، پھر اچانک دونوں میں تنازعہ ہوگیا۔ تنازعہ بڑھتا گیا اور لڑکی نے دھار دار ہتھیار سے سمت پر حملہ کردیا۔ زحمی حالت میں نوجوان کو ایم وائے لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سمت سی آئی ایس ایف میں کانسٹبل کے عہدے پر گاڈر واڑہ میں تعینات ہے اور ڈاگس بریڈنگ کا کام کرتا ہے۔

      لڑکی پولیس حراست میں

      جانکاری ہے کہ سمت اور لڑکی کے درمیان دوستی تھی، لیکن 6 ماہ پہلے سمت نے اس سے بات کرنا بند کردیا تھا۔ لڑکی سمت سے بات کرنے کی کئی بار کوشش کر چکی تھی۔ دو دن پہلے بھی دیر رات ایک بجے لڑکی سمت سے ملنے گھر آئی تھی، لیکن سمت اپنے دوستوں کے ساتھ مہاکال درشن کرنے گیا تھا۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس افسر حرکت میں آگئے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے لڑکی کے خلاف معاملہ درج کرکے حراست میں لے لیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: