உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ماں کے باہر جانے کے بعد چچا کرتا تھا 6 سال کی بھتیجی سے غلط کام، پولیس نے کیا گرفتار

    Indore News. خواتین تھانہ پولیس سے متاثرہ فیملی نے شکایت کی تھی کہ ان کی بیٹی کچھ دن سے خاموش رہتی ہے۔ وہ فیملی کے ساتھ بات چیت نہیں کرتی ہے۔ بچی کی عمر تقریباً 6 سال ہے۔ بچی کو بھروسے میں لے کر جب اس سے خاموش رہنے کی وجہ پوچھی تو اس نے اپنے چچا کی حرکتوں کے بارے میں بتایا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Indore, India
    • Share this:
      اندور: اندور میں رشتوں کو شرمسار کرنے والی ایک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک ادھیڑ عمر کے آدمی کو بچی سے آبروریزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ رشتے میں بچی کا سگا چچا ہے۔ بچی کے والدین جب کام پر باہر چلے جاتے تھے، تب یہ بچی کے ساتھ غلط حرکت کرتے تھے۔ اب شکایت ہونے پر پولیس کارروائی شروع ہوئی ہے۔

      اندور کی خاتون تھانہ پولیس نے ایک معصوم کی شکایت پر اس کے چچا پر آبروریزی اور دیگر سنگین دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ معصوم بچی کے والدین جب کام کے لئے باہر جاتے تھے۔ اسی وقت وہ معصوم بچی کی ساتھ غلط حرکت کرتا تھا۔ اتنا ہی نہیں وہ بچی کو کسی سے کچھ نہ بتانے کے لئے دھمکاتا بھی تھا۔

      ماں کو ہوا شک

      اس شرمناک حرکت کا انکشاف تب ہوا، جب معصوم کئی دنوں سے خاموش رہنے لگی۔ ماں کو انہونی کا خدشہ ہوا تو اس نے بچی کی کاونسلنگ کروائی۔ اس نے پوچھ گچھ کے بعد بتایا کہ اس کا چچا بیڈ ٹچ کرتا ہے۔ پولیس نے معصوم کی شکایت پر کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے، وہیں معصوم کے چچا کو گرفتارکرلیا ہے۔

      کاونسلنگ میں انکشاف

      متاثرہ فیملی کی شکایت کے بعد خاتون تھانہ پولیس کے افسران نے بھی بچی سے پوچھ گچھ کی۔ اس کی کاوسلنگ کروائی۔ ساتھ ہی نفسیاتی طور پر بھی پوچھ گچھ کے بعد اس کا خوف ختم ہوگیا۔ ساری بات سامنے آنے کے بعد پولیس نے چچا پر آبروریزی کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات میں معاملہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

      پولیس کا بیان

      جانچ افسر روپالی بھدوریا کے مطابق، ایک سنگین جرم کی شکایت حاصل ہوئی تھی۔ مذکورہ معاملے میں فوری طور پر کیس درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: