امیر اور رسوخ دار شخص سے ہی شادی کرتی تھی اندرانی

ممبئی۔ اندرانی مکھرجی کو اس مقام تک پہنچانے والے شخص کو اس ملک میں میڈیا مغل کہا جاتا ہے۔

Aug 27, 2015 10:13 AM IST | Updated on: Aug 27, 2015 10:13 AM IST
امیر اور رسوخ دار شخص سے ہی شادی کرتی تھی اندرانی

ممبئی۔ اندرانی مکھرجی کو اس مقام تک پہنچانے والے شخص کو اس ملک میں میڈیا مغل کہا جاتا ہے۔ اندرانی اسٹار انڈیا کے سابق سی ای او پیٹر مکھرجی کی بیوی ہیں۔ کل تک پوری دنیا جانتی تھی کہ اندرانی کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے۔  پیٹر مکھرجی تو یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ اندرانی نے ان سے پہلے بھی کسی سے شادی کی تھی۔

شینا کی موت کی خبر آئی تو اندرانی کی زندگی کے وہ صفحات بھی کھل گئے، جنہیں اس نے برسوں پہلے ہی دفن کر دیا تھا۔ سب سے پہلا انکشاف ہوا اندرانی اور شینا کے رشتے کا۔ دنیا کے سامنے شینا اندرانی کی بہن تھی، لیکن شینا کی موت کے بعد پتہ چلا کہ دراصل اندرانی تو شینا کی ماں تھی۔ ظاہر ہے جب اندرانی کے شوہر کو اس کی پہلی شادی کی ہی معلومات نہیں تھی تو بچوں کے بارے میں تو سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

Loading...

پیٹر مکھرجی کا کہنا ہے کہ شینا اس کی بیٹی تھی، یہ بات مجھے ابھی پتہ چلی ہے۔ میں تو جانتا تھا کہ وہ اس کی بہن ہے۔ پیٹر کی اس حیرت سے ظاہر ہے کہ وہ جس عورت کو اپنی بیوی بنا کر لائے تھے، وہ اس کے ماضی کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے تھے۔ شینا کے والد کا نام سدھارتھ داس ہے۔ اس کے بعد گوہاٹی میں میخائل بورا نام کے نوجوان نے دعوی کیا کہ وہ شینا کا حقیقی بھائی ہے اور اندرانی کا بیٹا ہے۔ ابھی لوگ سدھارتھ  داس کے بارے میں اندازہ لگا ہی رہے تھے کہ ایک اور نئی معلومات نے چونکا دیا۔ دراصل سدھارتھ  داس سے الگ ہونے کے بعد اندرانی نے سنجیو کھنہ نام کے شخص سے بھی شادی رچائی تھی۔ ان دونوں سے ایک بیٹی ہوئی جو ان دنوں بیرون ملک جا بسی ہے۔

اندرانی کو سدھارتھ  داس نام کے شخص سے پہلا پیار اس وقت ہوا جب وہ کمسن تھی۔ دونوں سے دو بچے ہوئے شینا اور میخائل۔ اس کے بعد اندرانی سدھارتھ سے الگ ہو گئی اور اس نے سنجیو کھنہ نام کے شخص کو شوہر مان لیا۔ دونوں کی شادی شدہ زندگی کچھ دن تک ٹھیک چلی۔ اس کا ثبوت ہے دونوں کی ایک بیٹی  ودھی کھنہ۔ لیکن یہ شادی بھی زیادہ دن تک نہیں ٹک پائی اور اس کے بعد اندرانی نے پیٹر مکھرجی کے نام کا سندور اپنی مانگ میں بھر لیا۔ پیٹر کی اپنی پہلی بیوی شبنم سے دو لڑکے ہیں راہل اور رابن۔

شاید اسی لیے وہ رشتوں کا خون کرتے ہوئے آگے بڑھنے کے جنون کو پالے رہی۔ اس کا پہلا شوہر کیا کرتا تھا، اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے، لیکن اس کا دوسرا شوہر چائے باغات خریدتا تھا، جب کہ تیسرا شوہر اسٹار انڈیا میں سی ای او کے عہدے پر تھا۔ اس سے صاف ہے کہ اندرانی کا نیا شوہر پرانے شوہر کے مقابلے زیادہ امیر اور رسوخ دار ہوتا تھا۔

 

Loading...