ہوم » نیوز » وطن نامہ

یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹیم انڈیا نے ایڈیلیڈ میں دیا جیت کا شاندارتحفہ

ایڈیلیڈ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کے لئے 26 جنوری کا دن ان کے یوم جمہوریہ کی وجہ سے بہت اہم تھا لیکن نائب کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 90 رنز کی بہترین اننگز اور گیند بازوں کی بااثر کارکردگی سے ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں 37 رنز سے شکست دے کر ملک کو یوم جمہوریہ کا بہترین تحفہ دے دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 26, 2016 06:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹیم انڈیا نے ایڈیلیڈ میں دیا جیت کا شاندارتحفہ
ایڈیلیڈ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کے لئے 26 جنوری کا دن ان کے یوم جمہوریہ کی وجہ سے بہت اہم تھا لیکن نائب کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 90 رنز کی بہترین اننگز اور گیند بازوں کی بااثر کارکردگی سے ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں 37 رنز سے شکست دے کر ملک کو یوم جمہوریہ کا بہترین تحفہ دے دیا۔

ایڈیلیڈ۔  ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کے لئے 26 جنوری کا دن ان کے یوم جمہوریہ کی وجہ سے  بہت اہم تھا لیکن نائب کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 90 رنز کی بہترین اننگز اور گیند بازوں کی بااثر کارکردگی سے ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں 37 رنز سے شکست دے کر ملک کو یوم جمہوریہ کا بہترین تحفہ دے دیا۔ ہندستان نے تین وکٹ پر 188 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 19.3 اوور میں 151 رن پر نمٹا دیا۔ہندستان کے لیے یہ ڈبل خوشی والا دن رہا کیونکہ اسی میدان پر آج ہی اس سے پہلے ہندستانی خاتون ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دی۔اس طرح ہندستان کی مرد اور خاتون ٹیموں نے یوم جمہوریہ پر ملک کو ڈبل کامیابی کا تحفہ دیا۔

ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے جیتنے کے سلسلے کو ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں برقرار رکھتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی۔ٹیم انڈیا میں طویل عرصے کے بعد واپسی کرنے والے آشیش نہرا اور یوراج سنگھ کا مظاہرہ شاندار رہا جبکہ ڈیبیو میچ کھیل رہے درمیانے تیز گیند باز جسپريت بمراه اور ہردک پانڈیا نے اپنی بہترین بولنگ سے تعریف حاصل کی ۔


نائب کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 90 رنز کی بہترین اننگز اور ان کی سریش رینا (41) کے ساتھ 134 رن کی شراکت کی بدولت ہندستان نے تین وکٹ پر 188 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد اس کا بخوبی دفاع بھی کر لیا۔وراٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ وراٹ نے اپنے 31 ویں ٹوئنٹی 20 میچ میں 55 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 90 رن بنائے جو اس فارمیٹ میں ان کی 10 ویں نصف سنچری ہے۔وراٹ کا اس سے پہلے سب سے بہترین اسکور ناٹ آؤٹ 78 رنز تھا۔وراٹ نے رینا کے ساتھ 14.3 اوور میں 134 رن کی ساجھےداری کی جس میں کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی شراکت ہے۔


رینا نے ٹوئنٹی 20 میں اپنی مہارت پھر ثابت کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 41 رنز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔رینا ہندستان کی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور انہوں نے آسٹریلیا آنے کے بعد ہی اپنا پہلا میچ کھیلا۔

First published: Jan 26, 2016 04:21 PM IST