உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنترمنتر پرمسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی معاملہ میں پنکی چودھری کو 14 دنوں کی عدالت میں بھیجا

    جنترمنتر پرمسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی معاملہ میں پنکی چودھری کو 14 دنوں کی عدالت میں بھیجا

    جنترمنتر پرمسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی معاملہ میں پنکی چودھری کو 14 دنوں کی عدالت میں بھیجا

    دہلی کے جنتر منتر (Jantar-Mantar) پر گزشتہ دنوں منعقدہ ریلی میں قابل اعتراض نعرہ لگانے کے ملزم ہندو رکشا دل (Hindu Raksha Dal) کے صدر بھوپندر تومر عرف پنکی چودھری (Pinky Chaudhary) کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے 17 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر (Jantar-Mantar) پر گزشتہ دنوں منعقدہ ریلی میں قابل اعتراض نعرہ لگانے کے ملزم ہندو رکشا دل (Hindu Raksha Dal) کے صدر بھوپندر تومر عرف پنکی چودھری (Pinky Chaudhary) کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے 17 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ پنکی چودھری نے گزشتہ منگل کی دوپہر دہلی کے مندر مارگ تھانے (Madir Marg Police Station) میں سرینڈر کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار (Arrest) کرلیا تھا۔

      دراصل گزشتہ 8 اگست کو پارلیمنٹ بھون کے پاس جنتر منتر پر ’بھارت چھوڑو آندولن‘ نامی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ حالانکہ، یہ پروگرام پولیس کی اجازت کے بغیر ہو رہا تھا۔ اس پروگرام میں مسلمانوں کی مخالفت میں احتجاج کیا گیا تھا۔ اس دوران مظاہرین نے اشتعال انگیز تقریر اور متنازعہ نعرے لگائے تھے۔ بعد میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ دہلی پولیس نے ان ویڈیو کی بنیاد پر معاملہ درج کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: