اندھیرے میں تیر چلانے سے نہیں ہوں گی معاشی اصلاحات: گورنر راجن

ممبئی۔ بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن نے کہا کہ ملک میں مسلسل اور سختی سے اقتصادی اصلاحات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

Aug 28, 2015 07:45 AM IST | Updated on: Aug 28, 2015 07:49 AM IST
اندھیرے میں تیر چلانے سے نہیں ہوں گی معاشی اصلاحات: گورنر راجن

ممبئی۔  بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن نے کہا کہ ملک میں مسلسل اور سختی سے اقتصادی اصلاحات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اندھیرے میں تیر چلانے سے اقتصادی اصلاحات نہیں کی جا سکتیں۔

راجن نے آر بی آئی کی 2014-15 کی سالانہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ پہلے اصلاحات کی رفتار بینکوں اور خاص طور پر ہمارے سرکاری بینکوں کی صلاحیت سے طے ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری نظام پر چل رہا دباؤ یہ اشارہ دیتا ہے کہ حقیقی معیشت بینکاری نظام کا انتظار نہیں کر سکتی اور بہتری کی رفتار سست رکھنے سے بینکاری نظام کا خطرہ گھٹنے کی بجائے بڑھ سکتا ہے۔ مالیاتی شعبے میں کئی محاذوں پراصلاحات کی ضرورت ہے۔

Loading...

راجن نے لکھا ہے کہ ہندستان جیسے بڑے اور بڑی آبادی والے ملک میں بہتری اندھیرے میں چلائی گئی تیر نہیں ہو سکتی، کیونکہ یہ ملک کو غیر یقینی صورتحال اور خطرے کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ جہاں بھی ممکن ہو، ہمیں بتدریج لیکن مضبوطی سے آگے بڑھنا ہو گا۔ بہتری کا امکان بڑھاتے جانا ہو گا اور اس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کو گھٹاتے جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندستانی اصلاحات کی صحیح سمت چین کی ایک کہاوت سے سمجھی جا سکتی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پتھروں کو ٹٹول ٹٹول کر قدم رکھتے ہوئے دریا پار کرنا ہے۔

Loading...