ہوم » نیوز » وطن نامہ

دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے اندرونی حصہ میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی ۔ دیکھیں ویڈیو

تاریخی جامع مسجد میں حال ہی میں دو جاپانی لڑکیوں نے رقص اور کرتب دکھاتے ہوئے ویڈیوزتیازکیے تھے۔اوریہ ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئے ہیں

  • Share this:
دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے اندرونی حصہ میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی ۔ دیکھیں ویڈیو
تاریخی جامع مسجد میں حال ہی میں دو جاپانی لڑکیوں نے رقص اور کرتب دکھاتے ہوئے ویڈیوزتیازکیے تھے۔اوریہ ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئے ہیں

نئی دہلی : دہلی کی تاریخی جامع مسجد کودیکھنے کے لیے ہرروزملک اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد سیاح آتے ہیں۔ لیکن انہیں جامع مسجد کے اندرونی حصہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ملے گی ۔ کیوں کہ جامع مسجد انتظامی کمیٹی نے مسجد کے اندرونی حصہ میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد اب صرف نمازی ہی جامع مسجد کے اندرونی حصہ میں داخل ہوپائیں گے۔مسجد کمیٹی کا کہناہے کہ مسجد کے تقدس اوراحترام کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیاگیاہے۔ نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایاکہ جامع مسجد کا دورہ کرنے والے سیاح مسجد کی بے حرمتی کرتے تھے۔ اس لیے مسجد کمیٹی نے یہ فیصلہ لیاہے۔


مسجد کمیٹی کے ارکان کا کہناہے کہ دو دن پہلے دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں حال ہی میں دو جاپانی لڑکیوں نے رقص اور کرتب دکھاتے ہوئے ویڈیوزتیازکیے تھے۔اوریہ ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئے ہیں۔ ان ویڈیوزکو دیکھنے سے اندازہ ہورہاہے کہ سیاح جامع مسجد کے تقدس کو کس طرح پامال کررہے ہیں۔نیوز18 اردو کے نمائندے خرم شہزاد نے جامع مسجد کا دورہ کیاہے ۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈو


 

First published: Apr 30, 2019 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading