پوری دنیا میں انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر ہوا ڈاون ، یوزرس ہورہے ہیں پریشان
پوری دنیا میں فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام کی سروس ڈاون ہوگئی ہے ۔ ایسے میں یوزرس ان دونوں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میسیجز نہیں بھیج پارہے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 10, 2020 07:23 PM IST

پوری دنیا میں انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر ہوا ڈاون ، یوزرس ہورہے ہیں پریشان
پوری دنیا میں فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام کی سروس ڈاون ہوگئی ہے ۔ ایسے میں یوزرس ان دونوں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میسیجز نہیں بھیج پارہے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ یہ دونوں ہی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کے ہیں ۔
آپ کو بتادیں کہ ان دونوں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنے والے یوزرس کے سامنے کئی پریشانیاں آرہی ہیں ۔ یوزرس کے مطابق فیس بک میسنجر پر سرور سے جڑنے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ وہیں انسٹاگرام یوزرس کے میسیجز لوڈ نہیں ہورہے ہیں ۔
فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام یوزرس کی مانیں تو سب سے پہلے ان کی سروس یوروپ میں ڈاون ہوئی ۔ اس کے بعد جاپان میں بھی دونوں ہی سوشل میڈیا یوزرس نے سروس ڈاون ہونے کی شکایت کی ۔
Help @instagram. pic.twitter.com/MX4Oyu3jTl
— The Manchester City FC Discord (@mancitydiscord) December 10, 2020
اس کے بعد ہندوستان میں بھی یوزرس کو فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام استعمال کرنے میں پریشانی پیش آنے لگی ۔ تاہم فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام کی سروس ڈاون ہونے پر ابھی بک فیس بک کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔