ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پاکستان کی BAT ایل او سی پر کر رہی ہے دہشت گردوں کی مدد، ہائی الرٹ پر انڈین آرمی

بیٹ میں آرمی کمانڈوز کے علاوہ جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے مجاہدین ہوتے ہیں۔ گزشتہ کچھ ماہ میں بیٹ نے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کی BAT ایل او سی پر کر رہی ہے دہشت گردوں کی مدد، ہائی الرٹ پر انڈین آرمی
پاکستان کی BAT ایل او سی پر کر رہی ہے دہشت گردوں کی مدد، ہائی الرٹ پر انڈین آرمی

نئی دہلی: پاکستان کی یہ ہمیشہ سے ہی عادت رہی ہےکہ وہ کسی نہ کسی طرح ہندوستان میں دراندازی کرکے حملہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، لیکن اس کے ان منصوبوں پر ہمیشہ ہندوستانی فوج پانی پھیر دیتی ہے، لیکن پھر بھی پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے۔ اب خفیہ ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد ایک بار پھرجموں وکشمیر میں حملے کرنے کی فراق میں ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھیمبیر گلی اور نوشہرہ سیکٹروں میں ہتھیار بند دہشت گردوں کی موجودگی ہے۔ ان کے ارادے دراندازی کرکےحملہ کرنے کےہیں۔ایجنسی کے مطابق، یہ ان پٹس سیکورٹی اہلکاروں اور بارڈر سیکورٹی فورس کے ساتھ شیئر کئے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں فورسیز کو ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے نگرانی کے احکامات ملے ہیں۔


سیکورٹی اہلکاروں کو خدشہ ہےکہ پاکستان آرمی کی BAT ان دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہے۔ ہندوستان کی طرف سے کچھ دہشت گردوں کا موومنٹ بھی حال میں دیکھا گیا ہے۔ BAT میں آرمی کمانڈوز کے علاوہ جیش محمد اور لشکرطیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے مجاہدین ہوتے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ میں BAT  نے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اس سال جنوری میں، پاکستانی BAT  نے محمد اسلم نام کے شہری کا قتل کردیا تھا۔ اس کی مسخ شدہ لاش پونچھ ضلع میں ایل او سی کے پاس ملی تھی۔




بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے اے این آئی نے کہا، ’گزشتہ کچھ ہفتوں سے ایسا کوئی اِن پُٹ نہیں تھا، مگر کچھ گھنٹے پہلے ہی یہ اِن پُٹ آیا ہے۔ سیکورٹی فورسیز کو الرٹ کردیا گیا ہے، خاص طور سے دو سیکٹروں میں پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور رات میں اضافی فورس کو تعینات کیا جائےگا۔ پاکستان کی طرف سے کوئی الٹی سیدھی حرکت ہوئی تو اس کا زبردست جواب دیا جائے گا۔
 ایل او سی کے پاس دراندازی کی کوشش ناکام

حکومت کے ایک سینئر افسر نے اے این آئی سے کہا، ’سیزن کے دوران، BAT دہشت گردوں کو ہندوستان میں گھسنے میں مدد کرتی ہے۔ الگ الگ لوکیشن پر ان کی ٹریننگ کے بعد، BAT اور دیگر پاکستانی ایجنسیوں کو بارڈر کے نزدیک بھیجتی ہیں۔ جب وہ دراندازی میں بار بار ناکام ہو جاتے ہیں تو دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ایکشن پلان کرتے ہیں’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2020 08:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading