ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون: وزیر اعظم مودی نے وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ میں مہاجر مزدوروں پر کہا- گھر جانا انسانی فطرت

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے۔ یہاں اب تک 22 ہزار 171 معاملے سامنے آچکے ہیں، جس میں 832 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ پورے ملک میں 2206 لوگوں کی جان چکی ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون:  وزیر اعظم مودی نے وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ میں مہاجر مزدوروں پر کہا- گھر جانا انسانی فطرت
وزیر اعظم مودی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کر رہے ہیں بات۔

نئی دہلی: ہندوستان میں لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ چل رہا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران کورونا انفیکشن کا گراف تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کی تازہ اطلاعات کےمطابق، ملک میں کورونا معاملوں کی تعداد بڑھ کر 67152 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 44029 ایکٹیو کیس ہیں۔ ملک میں کورونا وبا سے اب تک 2206 لوگوں کی جان جاچکی ہے اور 20916 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے۔ یہاں اب تک 22 ہزار 171 معاملے سامنے آچکے ہیں، جس میں 832 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 4199 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 4213 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 1559 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ ریکوری ریٹ اب 31.15 فیصد ہوچکا ہے۔




وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ہورہی میٹنگ میں کہا کہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنے گھر جانا چاہتا ہے۔لاک ڈاون کے دوران پانچویں بار وہ وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کر رہے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ہو رہی اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی موجود ہیں۔وزیر اعظم  نریندرمودی ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ موجودہ صورتحال کے بارے میں اطلاعات حاصل کر رہے ہیں۔

 
First published: May 11, 2020 05:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading