உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آندھراپردیش میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کااعلان، جملہ 6.3لاکھ طلبانے حاصل کی کامیابی

    لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب رہا بہتر

    لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب رہا بہتر

    لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب رہا بہتر

    • Share this:
      آندھراپردیش میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری ہوگئے. سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اودے لکشمی نے نتائج جاری کرنے کے بعدبتایاکہ سال اول میں 60 فیصد اور سال دوم میں 72فیصد طلبانے کامیابی حاصل کی ہے ۔سال اول میں 4 لاکھ 76 ہزار419 طلبانے امتحان لکھا۔جس میں 2 لاکھ 86 ہزار889 طلبا نے کامیاب قراردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح سال دوم میں 4 لاکھ 31 ہزار7 سو39 طلبانے امتحان میں شرکت کی جن میں 3 لاکھ 9 ہزار6 سو13 طلباکامیاب ہوئے ہیں.

      نیوز18 ہندی پر دیکھئے : آندھراپردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے نتائج 

      اودے لکشمی نے بتایاکہ کرشناضلع کو کامیابی کے تناسب کے لحاظ سے ریاست بھرمیں پہلامقام حاصل ہواہے۔ جہاں سال اول کے 81 فیصد اور سال دوم کے 72 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی۔وہیں اس سال بھی لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب بہتررہاہے۔اودے لکشمی نے بتایا کہ آندھراپردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے پہلی بارگریڈنگ سسٹم کو متعارف کروایاکیاہے۔ اورامتحانات کے اختتام کے صرف24دنوں کے اندرہی بورڈ نے نتائج جاری کیے ہیں۔

      سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اودے لکشمی نے بتایاکہ سال اول ودوم کے امتحانات میں جملہ 6.3لاکھ طلبانے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ 3.3 لاکھ طلبا امتحانات میں ناکام رہے ہیں۔جن کے لیے 14 مئی سے اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات میں شروع ہونگے اور خواہشمند امیدوار24اپریل تک امتحان کی فیس جمع کراسکتے ہیں۔
      First published: