پرانے شہرحیدرآباد میں یوگا کو مقبول بنانے میں سرگرم محمد ابراہیم جیلانی نے عازمین حج کیلئے ہلکی پھلکی ورزش اور یوگا کے بنیادی آسن پر مشتمل ایک پیکیج تیار کیا ہے۔ مقصد ہے عازمین حج مناسک حج کے دوران اپنے آپ کو تندرست محسوس کریں۔ چارمینار کے قریب مغل پورا انڈور اسٹیڈیم میں ہر صبح مرد و خواتین عازمین حج پابندی کے ساتھ اس ورزش سیشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
ایک عام آدمی کیلئے روزمرہ کے کام کے موازنہ میں سفر حج کے دوران جسمانی مشقت زیادہ ہوتی ہے۔ اور مناسک حج کے دوران تو عازمین کو جسمانی محنت درکار ہوتی ہے۔ اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ ہمارے ملک سے بزرگی میں سفر حج کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ حج کے دوران عازمین صحت مند اور چاق و چوبند رہیں تو مناسک حج کی ادائیگی میں کافی سہولت رہتی ہے ۔ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حیدرآباد میں یوگ کے ماہر محمد ابراہیم جیلانی نے عازمین حج کیلئے ورزش کا ایک خاص پیکج تیار کیاہے۔
محمد ابراھیم جیلانی یوگا فٹنس اور یوگ کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سرٹیفائیڈ ڈایٹشین بھی ہیں ۔جس کا فائدہ عازمین کی بیچ کو حاصل ہورہا ہے۔ محمد ابراہیم جیلانی رٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں اور سبکدوشی کے بعد گزشتہ دودہوں سے حیدرآباد میں ہر خاص وعام میں یوگ کو مقبول بنانے میں لگے ہیں۔ابراہیم جیلانی کی یہ کوشش ہے کہ عازمین حج ۔۔حج کی ادائیگی کے بعد بھی یوگ کرتے رہیں اورصحت مند رہیں۔
حیدرآباد سے دیکھیں انیس الرحمان کی یہ خصوصی رپورٹ
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔