உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    International Yoga Day: وزیراعظم مودی کی عوام سے اپیل، یوگا کو بنائیں اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ

    وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) (فائل فوٹو)

    وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) (فائل فوٹو)

    International Yoga Day: کچھ دنوں بعد پوری دنیا میں یوگا ڈے منایا جائے گا۔ اس سے پہلے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے کئی فائدے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کچھ دنوں بعد پوری دنیا میں یوگا ڈے منایا جائے گا۔ اس سے پہلے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے کئی فائدے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا


      انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: کچھ ہی دنوں بعد پوری دنیا میں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا جائے گا۔ میری اپیل ہے کہ آپ سبھی یوگا ڈے کا حصہ بنیں اور یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں۔ اس کے ایک نہیں بلکہ بہت سے فائدے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یوگا سے متعلق یوٹیوب کا لنک بھی شیئر کیا۔


      انٹرنیشنل یوگا ڈے 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ یوگا ڈے منانے کی تجویز سب سے پہلے وزیر اعظم مودی نے 27 ستمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پیش کی تھی۔ اس کے بعد اقوام متحدہ نے اس حوالے سے قرارداد لا کر 21 جون کو عالمی یوم یوگا منانے کا اعلان کیا۔ پہلا عالمی یوم یوگا 21 جون 2015 کو منایا گیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نوٹس کے بعد منگلورو میں حجاب کے بغیر کلاس میں آئیں مسلم طالبات


      ذرائع نے بتایا کہ عالمی یوم یوگا کے موقع پر مرکزی حکومت کے 75 وزرا ملک کے الگ الگ تاریخی اور ثقافتی مقامات پر یوگا کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یوگا ڈے پر ترمبکیشور مندر کمپلیکس میں یوگا کیمپ میں شرکت کریں گے، جب کہ ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ یوگا پروگرام میں شرکت کے لیے تمل ناڈو کے کوئمبٹور پہنچیں گے۔

      وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر راجدھانی دہلی کے لوٹس ٹیمپل میں یوگا کریں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: