اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حیدرآباد:سالار جنگ میوزیم میں سہ روزہ بین الاقوامی قرآن کی نمائش۔ دیکھیں ویڈیو

    سالار جنگ میوزیم میں بین الاقوامی قرآن کی نمائش۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

    سالار جنگ میوزیم میں بین الاقوامی قرآن کی نمائش۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

    علی نے تفسیر قرآن کیلئے ہند ۔ ایران کے علما ے کرام کی خدمات کی ستائش کی ۔ افتتاحی تقریب میں مردو خواتین کے

    • Share this:
      حیدرآباد کے سالارجنگ میوزیم میں سہ روزہ بین الاقوامی قرآن کی نمائش کا انعقاد عمل میں آیا۔ایران کے تعاون سے منعقدہ اس نمائش کا تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے افتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے محمد محمودعلی نے کہا کہ نزول قرآن پاک کے بعد ہی دنیا میں تہذیبوں کا عروج ہوا ۔ قرآن مجید دنیا کی واحد تاقیامت تک باقی رہنے والی آسمانی کتا ہے ۔ جو مہد سے لے کر لہد تک اور دنیا سے لے کر آخرت تک انسان کی رہنمائی کرتی ہے ۔

      سہ روزہ بین الاقوامی قرآن کی نمائش افتتاحی تقریب میں ایران کے روحانی پیشوا ۔ پروفیسرس کے علاوہ حیدرآباد میں متعین قونصل جنرل ایران و دیگر بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب کے دوران محمد محمود علی نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلائیں۔ بین الاقوامی نمائش میں دنیا بھر کے قرآن کے قدیم نسخہ رکھے گئے ہیں ۔

      اس کے علاوہ حیدرآباد میں تحریر کئے گئے خطاطی کے نایاب قرآن کے نسخوں بھی نمائش میں موجود ہیں ۔ محمود علی نے تفسیر قرآن کیلئے ہند ۔ ایران کے علما ے کرام کی خدمات کی ستائش کی ۔ افتتاحی تقریب میں مردو خواتین کے علاوہ اسکولی طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی

       
      First published: