உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     بین الاقوامی تجارتی میلہ کا آغاز ، دہلی پویلین میں چاندنی چوک سے لے کر راجدھانی کے مستقبل کی جھلک

     بین الاقوامی تجارتی میلہ کا آغاز ، دہلی پویلین میں چاندنی چوک سے لے کر راجدھانی کے مستقبل کی جھلک

     بین الاقوامی تجارتی میلہ کا آغاز ، دہلی پویلین میں چاندنی چوک سے لے کر راجدھانی کے مستقبل کی جھلک

    اس بار دہلی کے طرز حکمرانی کی جھلک بین الاقوامی تجارتی میلے کے دہلی پویلین میں نظر آئے گی۔ اس بار دہلی پویلین کو کیجریوال حکومت نے جدید چاندنی چوک کا ڈیزائن دیا ہے۔ جہاں مستقبل کے ہندوستان کی جھلک نظر آئے گی۔

    • Share this:
    نئی دہلی : اس بار دہلی کے طرز حکمرانی کی جھلک بین الاقوامی تجارتی میلے کے دہلی پویلین میں نظر آئے گی۔ اس بار دہلی پویلین کو کیجریوال حکومت نے جدید چاندنی چوک کا ڈیزائن دیا ہے۔ جہاں مستقبل کے ہندوستان کی جھلک نظر آئے گی۔  نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اتوار کو پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے 40ویں انڈیا بین الاقوامی تجارتی میلے میں دہلی پویلین کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی تعلیم، صحت، پبلک ٹرانسپورٹ، صنعت، ماحولیات وغیرہ کے ذریعے ملک کی ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے۔ دہلی میں بہت سے نئے تجربات کیے گئے ہیں، ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے میدان میں مستقبل میں جو کچھ ہوگا، وہ آج دہلی میں ہو رہا ہے۔ اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب لوگ تجارتی میلے میں آتے ہیں تو وہ دہلی کے پویلین میں ضرور آئیں اور مستقبل کے ہندوستان کی تصویر دیکھیں۔ اس سال دہلی پویلین کو دہلی حکومت کے کئی محکموں جیسے انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ، ڈی ایس آئی آئی ڈی سی، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ، ڈائریکٹوریٹ آف انوائرمنٹ، دہلی جل بورڈ اور محکمہ سیاحت کے اسٹالوں سے سجایا گیا۔

    نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے وزیر صنعت ستیندر جین کے ساتھ دہلی پویلین کے تمام اسٹالز کا دورہ کیا۔ اس بار دہلی پویلین میں بڑے اسٹالز شامل ہیں۔ اس بار دہلی پویلین نے محلہ کلینکس کے کام کاج اور دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے ذریعہ دہلی کے مجموعی صحت کے اشارے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مہمانوں کے لئے آن سائٹ ٹیسٹ چیک اپ کا بھی انتظام کیا ہے۔ جہاں پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم آنے والوں کو بلڈ پریشر، بی ایم آئی ٹیسٹ، بلڈ شوگر ٹیسٹ، ابتدائی طبی امداد جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ اس پویلین میں لوگ کورونا کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کروا سکیں گے۔

    دہلی ٹورازم اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن- ڈی ٹی ٹی ڈی سی نے اس بار اپنے اسٹال میں کیجریوال حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کے لیے شروع کی گئی 'وزیر اعلی تیرتھ یاترا' اسکیم کو دکھایا ہے۔ اس اسکیم کے تحت دہلی کے باشندوں کو مفت یاترا کروائی جاتی ہے۔ شری رام جنم بھومی ایودھیا، ویشنو دیوی، شرڈی، مہاراج رامیشورم، دوارکاپوری، ہریدوار، رشی کیش، متھرا، ورنداون کی یاترا کا انتظام ہے۔ اور اس کے تمام اخراجات کیجریوال حکومت برداشت کرتی ہے۔

    دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) نے اس بار اپنے اسٹال میں کیجریوال حکومت کی طرف سے دہلی میں ای-بسوں کا تعارف اور حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر جیسی اسکیموں کو دکھایا ہے۔ نیز دہلی حکومت کی طرف سے سرکاری اسکولوں کی اصلاح کرکے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ محکمہ تعلیم کے منڈپ میں دکھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ہیپی نیس کریکولم، ای ایم سی کریکولم، بزنس بلاسٹر، کنٹری مینٹور پروگرام وغیرہ جیسے پروگرام، جو دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں،کو بھی محکمہ تعلیم کے اسٹال میں دکھایا گیا ہے۔

    وہیں محکمہ ماحولیات نے اپنے اسٹال میں کناٹ پیلس میں نصب اسموگ ٹاور کا ماڈل آویزاں کیا ہے۔  اس کے ساتھ محکمہ کی جانب سے نمائش میں آلودگی کی مختلف اقسام اور آلودگی پر قابو پانے کے طریقے بھی رکھے گئے ہیں۔ جبکہ محکمہ صنعت، حکومت دہلی نے اپنے اسٹال میں ۔۔۔۔ کے ذریعے شروع کیے گئے نئے پروجیکٹوں کی نمائش کی ہے۔ اس کے ساتھ دہلی حکومت کی طرف سے کاروبار کرنے میں آسانی کی ایک جھلک، کیجریوال حکومت کی طرف سے جلد ہی شروع ہونے والی اسٹارٹ اپ پالیسی اور دہلی ایمپوریم کی مصنوعات بھی اس اسٹال میں نظر آتی ہیں۔

    نیز دہلی پویلین میں موجود تہاڑ جیل کے اسٹال سے قیدیوں کی بنائی ہوئی مصنوعات دیکھی اور خریدی جا سکتی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: