ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسیز کو لے کر تشویش کافی بڑھ گئی ہے، جس کے پیش نظر حکومت کوئی بھی نرمی برتنا نہیں چاہتی۔ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ (ایم آئی اے ایل) نے جمعہ کو کہا کہ ہفتہ سے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے دو فیصد غیر ملکی مسافروں کو کورونا جانچ سے گزرنا ہوگا۔
غیر ملکی مسافروں کا ٹسٹ شروع ہوگا مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے جمعرات کو پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ ہندوستان چین اور دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز کے پیش نظر کوویڈ-19 کے لیے اپنے ہوائی اڈوں پر آنے والے دو فیصدی غیر ملکی مسافروں کی ٹسٹنگ شروع کرے گا۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ گائیڈلائنس کی بنیاد پر ممبئی ایئرپورٹ نے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایک ساتھ اقدامات کیے ہیں۔
لیب ٹسٹ کے لیے سیدھے مسافروں کو بھیجیں گے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے مسافروں کی پہچان ان کی متعلقہ ایئرلائنوں کی جانب سے کی جائے گی اور ایئرلائن ملازمین کی جانب سے ان کے آر ٹی پی سی آر ٹسٹوں کے لیے ٹرمینل پر ایک مخصوص علاقے میں ہدایت کی جائے گی۔ مسافروں کو نمونے جمع کرنے اور اپنے آگے کے سفر کی ضرورت ہے۔ لیب جانچ کے نتائج کی ڈیجیٹل کاپی مسافروں کو سیدھے بھیجنے کے اقدام کرے گی۔ ایم آئی اے ایل نے ایک بیان میں کہا، ٹسٹ سہولت ان مسافروں کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔
سیکورٹی اہلکاروں کو بھی دستانے پہننے کا حکم تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی باشعور بنایا گیا ہے اور حکام کی طرف سے وقتاً فوقتاً دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کے لیے آگاہ کیا گیا ہے۔ ہماری ٹیمیں ہمارے مسافروں کی مدد کے لیے دستیاب ہوں گی اور سرکاری عہدیداروں کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈلائنس کو لاگو کرنے کے لیے سبھی ضروری امداد فراہم کریں گی۔ شہر کے معروف ممبادیوی مندر میں ماسک کی واپسی ہوگئی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کو بھی دستانے پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔