ہوم » نیوز » وطن نامہ

نیتا امبانی نے خواتین کیلئےلانچ کیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم 'ہر سرکل' ، جانئے خواتین کی کیسے کرے گا مدد

یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے ، جس کا مقصد خواتین کو مزید تیزی سے طاقتور بنانا اور انہیں بات چیت ، انگیجمنٹ ، کولیبریشن اور آپسی تعاون کیلئے محفوظ مقام دستیاب کرانا ہے ۔

  • Share this:
نیتا امبانی نے خواتین کیلئےلانچ کیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم 'ہر سرکل' ، جانئے خواتین کی کیسے کرے گا مدد
عالمی یوم خواتین : نیتا امبانی نے لانچ کیا 'ہرسرکل' ڈیجیٹل پلیٹ فارم ، جانئے خواتین کی کیسے کرے گا مدد

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے ہرسرکل (Her Circle) کے لانچ کا اعلان کیا ہے ۔ ہر سرکل (Her Circle) ایک امپاورنگ اور کمپرہینسیو کنٹینٹ ، سوشل میڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے ، جس کا مقصد خواتین کو مزید تیزی سے طاقتور بنانا اور انہیں بات چیت ، انگیجمنٹ ، کولیبریشن اور آپسی تعاون کیلئے محفوظ مقام دستیاب کرانا ہے ۔


ہر سرکل ایک ڈیسک ٹاپ و موبائل ریسپانسیو ویب سائٹ ہے ۔ یہ فری ایپ کے طور پر گوگل پلے اسٹور اور مائی جیو ایپ اسٹور پر موجود ہے ۔ ہرسرکل میں شرکت اس کے رجسٹرڈ یوزرس کیلئے پوری طرح مفت ہے ۔ ابھی یہ انگریزی میں ہے اور جلد ہی اس کو دیگر زبان میں بھی لانچ کیا جائے گا ۔


اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی لانچنگ کے موقع پر نیتا امبانی نے کہا کہ جب ایک خاتون دوسری خاتون کو سہارا دیتی ہے تو ناقابل یقین چیزیں ہوتی ہیں ۔ میں اپنی پوری زندگی مضبوط خواتین سے گھری رہی ، ان سے میں نے رحم ، ریجیلیئنس اور مثبت چیزیں سیکھی ۔ بدلے میں میں نے بھی اپنے سبھی تجربات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کیا ۔



انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ لڑکیوں والے کنبہ میں پرورش پائی ایک بیٹی کے طور مجھے خود پر یقین کرنا سکھایا گیا ۔ اپنی بیٹی ایشا سے میں نے غیر مشروط پیار کرنا اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے یقین رکھنا سیکھا ۔ اپنی بہو شلوکا سے میں نے صبرو تحمل سیکھا۔ خواہ ریلائنس فاونڈیشن میں میرے ساتھ کام کرنے والی خواتین ہوں یا قومی و بین الاقوامی خواتین لیڈرس ، ہمارے مشترکہ تجربات نے مجھے سکھایا ہے کہ ہماری جدوجہد اور جیت ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ہرسکل ڈاٹ ان کے ذریعہ لاکھوں خواتین کیلئے حمایت اور اتحاد کا ایک تفصیلی سرکل بناسکتے ہیں ، جس میں ہر خاتون کا خیرمقدم ہوگا ۔ ساتوں دن چوبیس گھنٹے عالمی نیٹ ورکنگ ، ڈیجیٹل انقلاب اور سب کے تعاون سے ہر سرکل سبھی کلچر ، کمیونٹی اور ملک کی خواتین کے آئیڈیا و پہلوں کا خیرمقدم کرے گا ۔ برابری اور سسٹرہوڈ اس پلیٹ فارم کی خاصیت ہوگی ۔

(دستبرداری- نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا ایک حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 07, 2021 05:27 PM IST