خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے عالمی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ ہر سال عالمی یوم خواتین کیلئے ایک تھیم کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ جانکاری کے لیے ہم آپ کو بتادیں کہ اس مرتبہ کا تھیم 'ایک پائیدار کل کیلئے آج صنفی مساوات ضروری' ہے۔
اس خاص موقع پر خواتین کو عزت دینا، انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دینا، ان کا شکریہ ادا کرنا اور زندگی میں ان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ان کی سراہنا بھی کرنا ہے ۔ آپ اس دن اپنی زندگی میں موجود خاص خواتین جیسے اپنی ماں، بہن، دوست، بیوی یا ساتھی کارکن کو شکریہ کہتے ہوئے بھی تحفے دے سکتے ہیں ۔ ہم آپ کو کچھ تحائف کے آئیڈیاز دے رہے ہیں ۔ جانئے آپ عالمی یوم خواتین پر کون سے تحائف دے سکتے ہیں ۔
جانئے کچھ خاص آئیڈیاز
آپ اس خاص موقع پر ہینڈمیڈ گریٹنگ کارڈ یا بازار سے خرید کر ہیپی ویمنس ڈے کہتے ہوئے کارڈ یا پوسٹر دے سکتے ہیں ۔
آپ چاہیں تو ایک پیارا سا پرس تحفہ کرسکتے ہیں ۔
اس دن ڈائری اور قلم بھی دیا جاسکتا ہے ۔
اگر آپ ان کی پسند ناپسند جانتے ہیں تو کوئی ڈریس بھی تحفہ کرسکتے ہیں ۔
پڑھائی کی شوقین خواتین کیلئے کتابوں سے اچھا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ہے۔
آپ ان کی تصویروں کا کولاج بناکر بھی دے سکتے ہیں ان کی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے ساتھ میں ایک نوٹ بھی لکھ سکتے ہیں۔
آپ ان کیلئے ان کی من پسند ڈش آرڈر کرسکتے ہیں ۔
اگر آپ تحفہ خرید نہیں سکتے ہیں تو آن لائن ویڈیو بناکر ان کی تعریف کرسکتے ہیں۔
شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بریسلیٹ یا نیک لیس بھی دیا جاسکتا ہے ۔
اگر وہ فٹنس کی دلدادہ ہیں تو آپ انہیں نیا یوگا میٹ ، ہیلتھ بینڈ وغیرہ بھی تحفہ میں دے سکتے ہیں۔
اگر انہیں کھانا بنانے کا شوق ہے تو آپ انہیں کچن سے وابستہ کام کی چیزیں بھی تحفہ میں دے سکتے ہیں۔
اگر وہ نیچر کی دلدادہ ہیں تو آپ انہیں انڈور یا آوٹ ڈور پودے دے سکتے ہیں ۔
تحفہ خواہ کچھ بھی ہو ، آگے بڑھنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی ضرور کریں اور ساتھ ہی انہیں شکریہ کہنا نہ بھولیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔