نئی دہلی: انٹرنیشنل یوگا ڈے 2020 کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن اتحاد دکھانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے دنیا یوگا کی ضرورت کو پہلے سےبھی زیادہ ضرورت کے طور پر محسوس کر رہی ہے۔ اگر ہماری ایمونٹی مضبوط ہو تو ہمیں اس بیماری کو ہرانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مختلف آسن کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ یہ آسن ہمیں مضبوط بناتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کرم یوگ کا یہ جذبہ ہندوستان کے رگ رگ میں بسا ہوا ہے۔ ایک بیدار شہری کے طور پر ہم خاندان اور معاشرہ کے طور پر متحد ہوکر آگے بڑھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا- ’آپ ’پرانایام’ کو اپنے مستقل پریکٹس میں ضرور شامل کیجئے۔ مترادفات کے ساتھ ہی دوسری پرانایام تکنیکوں کو بھی سیکھیں، اس سے صحت بنے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا- ’جو ہمیں جوڑے، ساتھ لائے وہی تو یوگ ہے، جو دوریوں کو ختم کرے، وہی تو یوگ ہے۔ کورونا کے اس بحران کے دوران پوری دنیا کے لوگوں کا My Life - My Yoga ویڈیو بلاگنگ مقابلہ میں حصہ لینا، دکھاتا ہے کہ یوگا کے تئیں جوش کتنا بڑھ رہا ہے’۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چھٹے انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ انٹرنیشنل یوگا ڈے کا یہ دن اتحاد کا دن ہے، یہ عالمی بھائی چارہ کا دن ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا- ’کووڈ-9 وائرس خاص طور پر ہمارے نفس کے نظام پر حملہ کرتا ہے۔ہمارے نظام تنفس کو مضبوط کرنے میں جس سے سب سے زیادہ مدد ملتی ہے، وہ ’پرانایام’۔ اس لئے کورونا کے دور میں آپ گھر پر ہی یوگا کریں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا- ’جو سب کو ساتھ لائے، وہی تو یوگا ہے۔ یوگا میں کئی آسن ہوتے ہیں، جو جسم کو طاقت دیتے ہیں۔ یوگا سے ہمیں وہ خود اعتمادی اور حوصلہ بھی ملتا ہے، جس سے ہم بحران سے جیت سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں ذہنی طور پر سکوک ملتا ہے اور قوت برداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ وزیرا عظم مودی نے کہا کہ بچے، بڑے، نوجوان، فیملی کے بزرگ، سبھی جب ایک ساتھ یوگا کے ذریعہ جڑتے ہیں، تو پورے گھر میں ایک توانائی پیدا ہوتی ہے، اس لئے، اس بار کا یوگا ڈے، جذباتی یوگا کا بھی دن ہے۔ کورونا کے دور میں ’پرانایام’ ضرور کریں، یہ آپ ایمیونٹی کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔
21 جون کی تاریخ گزشتہ کچھ ہی سالوں سے بے حد خاص ہوگئی ہے۔ پانچ سال سے آج کا دن انٹرنیشنل یوگا ڈے (Intertnational Yoga Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پانچ سال پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کی پہل پر اقوام متحدہ (United Nations) نے 21 جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے کے طور پر منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے تمام ممالک اس مہم میں شامل ہوگئے۔
پہلی بار ڈیجیٹل طریقےسے منایا جائے گا یوگا ڈےیوگا ڈے پوری دنیا میں پہلی بار 21 جون 2015 کو منایا گیا اور تب سے ہر سال اس دن کو یوگا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہوگا جب اسے ڈیجیٹل طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سال کے یوگا ڈے کا تھیم ’گھر پر یوگ اور فیملی کے ساتھ یوگ’ ہے اور لوگ 21 جون کو صبح 7 بجے ڈیجیٹل تقریب میں شامل ہو پائیں گے۔
سال 2015 میں منایا گیا پہلا انٹرنیشنل یوگا ڈےہندوستان سمیت پوری دنیا میں 21 جون کو یوگا ڈے ایک تیوہار کی طرح منایا جاتا ہے اور سبھی اس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے ہیں۔ 21 جون کے دن کی ایک خاصیت ہے کہ یہ سال کے 365 دن میں سب سے لمبا دن ہوتا ہے اور یوگا کے مسلسل پریکٹس سے شخص کو لمبی زندگی ملتی ہے، اس لئے اس دن کو یوگا ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 21 جون، 2015 کو پہلا انٹرنیشنل یوگا ڈے منایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ (United Nations) میں ہندوستان کی پہل پر دنیا کے تقریباً سبھی ملک صحت مند رہنے کے لئے یوگا کی اس مہم میں شامل ہوئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔