وادی کشمیر میں پھر بجنے لگیں فون کی گھنٹیاں، جموں میں 2 جی انٹرنیٹ بھی شروع

وادی میں امن وامان بنائے رکھنے کے مقصد سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات روک دی گئی تھیں۔ لیکن پچھلے 12 دنوں سے لگی روک کے بعد وادی کشمیر میں ایک بار پھر سے ٹیلی فون کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں۔

Aug 17, 2019 12:10 PM IST | Updated on: Aug 17, 2019 12:23 PM IST
وادی کشمیر میں پھر بجنے لگیں فون کی گھنٹیاں، جموں میں 2 جی انٹرنیٹ بھی شروع

وادی کشمیر میں پھر بجنے لگیں فون کی گھنٹیاں، جموں میں 2 جی انٹرنیٹ بھی شروع

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد عائد کردہ پابندیوں میں اب دھیرے دھیرے نرمی کی جانے لگی ہے۔ وادی میں امن وامان بنائے رکھنے کے مقصد سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات روک دی گئی تھیں۔ لیکن پچھلے 12 دنوں سے لگی روک کے بعد وادی کشمیر میں ایک بار پھر سے ٹیلی فون کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں۔ وہیں، جموں کے پانچ اضلاع میں 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، افسران نے بتایا کہ 100 سے زیادہ ٹیلی فون ایکسچینج میں سے 17 کو بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ اکیسچینج زیادہ تر سول لائن علاقہ، چھاونی علاقہ اور سری نگر ضلع کے ہوائی اڈے کے پاس ہیں۔ وسطی کشمیر میں بڈگام، سونمرگ اور منیگم میں لینڈلائن خدمات بحال کی گئی ہیں۔ وہیں، شمالی کشمیر کے گریز، تنگ مارگ، ، اری کیرن کرناہ اور تنگ دھار علاقوں میں خدمات بحال ہوئی ہیں۔ جبکہ جنوبی کشمیر میں قاضی گنڈ اور پہلگام علاقوں میں خدمات بحال کی گئی ہیں۔

Loading...

وہیں، اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، جموں کے ریاسی، سانبا، کٹھوعہ اور اودھم پور ضلعوں میں 2 جی انٹرنیٹ خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 

Loading...