نئی دہلی: 21 جون کی تاریخ گزشتہ کچھ ہی سالوں سے بے حد خاص ہوگئی ہے۔ پانچ سال سے آج کا دن انٹرنیشنل یوگا ڈے (Intertnational Yoga Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پانچ سال پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کی پہل پر اقوام متحدہ (United Nations) نے 21 جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے کے طور پر منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے تمام ممالک اس مہم میں شامل ہوگئے۔
پہلی بار ڈیجیٹل طریقےسے منایا جائے گا یوگا ڈےیوگا ڈے پوری دنیا میں پہلی بار 21 جون 2015 کو منایا گیا اور تب سے ہر سال اس دن کو یوگا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہوگا جب اسے ڈیجیٹل طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سال کے یوگا ڈے کا تھیم ’گھر پر یوگ اور فیملی کے ساتھ یوگ’ ہے اور لوگ 21 جون کو صبح 7 بجے ڈیجیٹل تقریب میں شامل ہو پائیں گے۔

پانچ سال پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے 21 جون کو انٹر نیشنل یوگا ڈے کے طور پر منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ فائل فوٹو
افسران نے بتایا کہ بیرون ممالک میں ہندوستانی سفارت خانہ یوگا کی حمایت کرنے والے اداروں کے ساتھ ہی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزارت آیوش نے لیہہ میں بڑا پروگرام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن عالمی وبا کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا۔

ہندوستان سمیت پوری دنیا میں 21 جون کو یوگا ڈے ایک تیوہار کی طرح منایا جاتا ہے اور سبھی اس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے ہیں۔
سال 2015 میں منایا گیا پہلا انٹرنیشنل یوگا ڈےہندوستان سمیت پوری دنیا میں 21 جون کو یوگا ڈے ایک تیوہار کی طرح منایا جاتا ہے اور سبھی اس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے ہیں۔ 21 جون کے دن کی ایک خاصیت ہے کہ یہ سال کے 365 دن میں سب سے لمبا دن ہوتا ہے اور یوگا کے مسلسل پریکٹس سے شخص کو لمبی زندگی ملتی ہے، اس لئے اس دن کو یوگا ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 21 جون، 2015 کو پہلا انٹرنیشنل یوگا ڈے منایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ (United Nations) میں ہندوستان کی پہل پر دنیا کے تقریباً سبھی ملک صحت مند رہنے کے لئے یوگا کی اس مہم میں شامل ہوئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔