உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری پر فی الحال نہیں لگے گی روک! ریگولیشن کے دائرے میں لانے پر ہوا اتفاق رائے

    کرپٹو میں سرمایہ کاری پر نہیں لگے گی روک! ریگولیشن کے دائرے میں لانے پر ہوا اتفاق رائے

    کرپٹو میں سرمایہ کاری پر نہیں لگے گی روک! ریگولیشن کے دائرے میں لانے پر ہوا اتفاق رائے

    حالانکہ میٹنگ میں مدعو کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے اراکین کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کو ریگولیشن کے دائرے میں لانے پر غور کیا جارہا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کرپٹو کرنسی کے مستقبل کو لے کر جاری پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مالیاتی امور کی میٹنگ میں مانا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری پر روک نہیں لگائی جاسکتی ہے ۔ حالانکہ میٹنگ میں مدعو کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے اراکین کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کو ریگولیشن کے دائرے میں لانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کی صدارت بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر جینت سنہا کررہے ہیں ۔

      پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ریگولیٹری میکنزم تیار کرنے کو لے کر عام اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے ۔ حالانکہ انڈسٹری کے اراکین اور دیگر اسٹیک ہولڈرس کو ابھی یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ کس کو ریگولیٹر کی ذمہ داری سونپی جانی چاہئے ۔ میٹنگ کے دوران ممبران پارلیمنٹ نے سرمایہ کاروں کی پونجی کی سیکورٹی کو لے کر اپنی تشویشات بھی کمیٹی کے سامنے رکھیں ۔

      ذرائع کے مطابق ایک ممبر پارلیمنٹ نے ملک کے بڑے اخبارات میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کو لے کر دئے گئے فل پیج اشتہار پر اعتراض بھی کیا ۔ وہیں ماہرین نے اس دوران کہا کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنا یا نہیں کرنا سرمایہ کاروں کا خصوصی اختیار ہے ۔ بتادیں کہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کرپٹو کرنسی کے مختلف پہلووں پر گفتگو کیلئے اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی گئی تھی ۔

      بتایا جارہا ہے کہ 13 نومبر کی میٹنگ میں کرپٹو کرنسی کو لے کر جھوٹے وعدے اور غیر شفاف اشتہارات کے ذریعہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں بند کرنے پر زور دیا گیا ۔ آج کرپٹو فائنانس پر پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں اس تیزی سے ابھرتی ہوئی انڈسٹری کے چیلنجز اور مواقع کو لے کر گفتگو کی گئی  ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: