ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری ایک لاکھ کروڑ روپئے کے قریب

کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے درمیان مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری ایک لاکھ کروڑ روپئے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 47 دنوں میں 8 سرمایہ کاروں کے ذریعے جیو پلیٹ فارمس میں 21.06 ایکویٹی کے لیے کل 97,885.65 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔

  • Share this:
جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری ایک لاکھ کروڑ روپئے کے قریب
جیو پلیٹ فارمس سے ریلائنس کا منافع ، 5 جی اور جیو مارٹ کاروبار میں توسیع کا راستہ ہموار

نئی دہلی: کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے درمیان مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری ایک لاکھ کروڑ روپئے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 47 دنوں میں 8 سرمایہ کاروں کے ذریعے جیو پلیٹ فارمس میں 21.06 اکوٹی کے لیے کل 97,885.65 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کا سلسلہ 22 اپریل کو فیس بک سے شروع ہوا تھا، اس کے بعد سلور لیک، وسٹا اکوٹی، جنرل اٹلانٹک، کے کے آر، مُباڈلا اور سلور لیک نے اضافی سرمایہ کاری کی تھی۔ اتوار کو ابوظہبی کی اے ڈی آئی اے نے 1.16 فیصد اکوٹی کے لیے جیو پلیٹ فارمس میں 5,683.50 کروڑ روپیے کے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔


جیو پلیٹ فارمس، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی مکمل سبسیڈری ہے۔ یہ اگلی نسل کی آئی ٹی کمپنی ہے جو ہندوستان کو ایک ڈجیٹل سوسائٹی بنانے کا کام کر رہی ہے۔ اس کے لیے جیو کے اہم ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور ہندوستان کے نمبر ایک ہائی اسپیڈ کنیکٹوٹی پلیٹ فارم کو ایک ساتھ لانے کا کام کر رہی ہے۔ ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ جس کے 38 کروڑ 80 لاکھ گاہک ہیں، جیو پلیٹ فارمس لیمیٹیڈ کی مکمل ملکیت والی یونٹ بنی رہے گی۔


ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اکائی جیو پلیٹ فارمس کو ساتواں انوسٹر مل گیا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اکائی جیو پلیٹ فارمس کو ساتواں انوسٹر مل گیا ہے۔


ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر امبانی نے کہا،’ مجھے خوشی ہے کہ اے ڈی آئی اے سرمایہ کاری کی چار دہائیوں کی کامیاب کے ٹریک ریکارڈ کے ساتھ، جیو پلیٹ فارمس کے ساتھ پارٹنرشپ کر رہا ہے۔ وہ جیو کے مشن میں حصہ داری ہے جو ہندوستان کے لیے ڈیجیٹل لیڈرشپ اور ہمہ جہت ترقی کا موقع پیدا کرتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری لائحہ عمل اور ہندوستان کی استعداد پر اے ڈی آئی اے کا بھروسہ ہے‘۔
First published: Jun 07, 2020 09:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading