آئی این ایکس میڈیا کیس کے ملزم پی چدمبرم کو عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔ عدالت کے حکم کے بعد چدمبرم کو 19 ستمبر تک تہاڑ جیل میں رہنا ہوگا ۔ عدالت کے فیصلہ کے بعد پی چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے سابق وزیر خزانہ کو جیل میں الگ سیل میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
تہاڑ جیل انتظامیہ کے سینئر افسر کے مطابق چدمبرم جب تہاڑ جائیں گے تو انہیں عام قیدی کی طرح ہی جیل میں رکھا جائے گا ۔ تہاڑ انتظامیہ عدالت کے حکم کا انتظار کررہی ہے ، جس کے بعد طے ہوگا کہ انہیں تہاڑ جیل کے کس وارڈ میں رکھا جائے گا ۔
ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ چدمبرم کو تہاڑ کی جیل نمبر سات میں رکھا جائے گا ۔ آپ کو بتادیں کہ یہ وہی سیل ہے ، جہاں اس سے پہلے ان کے بیٹے کارتک چدمبرم کو رکھا گیا تھا ۔
خبر ہے کہ چدمبرم ای ڈی کے سامنے خودسپردگی کرنا چاہتے تھے اور اس کیلئے انہوں نے عدالت میں عرضی بھی داخل کر رکھی تھی ۔ عدالت نے اس معاملہ میں ای ڈی کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔ چدمبرم کی اس عرضی پر اب 12 ستمبر کو سماعت ہوگی ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ چدمبرم کو ریگولر دوائیاں دی جائیں گی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔