உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IOC Session 2023: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اگلے سیشن کی میزبانی کرے گا ممبئی، Jio ورلڈ سینٹر ہوگا وینیو

    IOC Session 2023: ممبئی 2023 میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اگلے سیشن کی میزبانی کرے گا۔ ایوینٹ کا 2023 ایڈیشن جیو ورلڈ سینٹر میں منعقد کیا جائے گا ۔ بین الاقوامی کمیٹی کی رکن نیتا امبانی نے کہا کہ اس طرح کے باوقار اولمپک انعقاد کیلئے آج ہندوستانی نمائندہ وفد کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ممبئی 2023 میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اگلے سیشن کی میزبانی کرے گا۔ آئی او سی سیشن 2022 میں ایک ووٹنگ سیشن کے بعد خوابوں کے شہر کو آفیشیل طور پر میزبان شہر کا نام دیا گیا تھا ۔ کل 82 آئی او سی اراکین ووٹنگ کیلئے اہل تھے ، جن میں سے چھ نے موجود نہ رہنے کیلئے ووٹنگ کی جبکہ 75 اراکین نے ہاں میں ووٹنگ کی ۔ صرف ایک ووٹ اگلے آئی او سی سیشن کے میزبان کے طور پر ممبئی کے خلاف گیا ۔

      آئی او سی سیشن آئی او سی کے ارکین کی جنرل میٹنگ ہے ۔ یہ آئی او سی کی سب سے اہم باڈی ہے اور اس کے فیصلے آخری ہوتے ہیں ۔ ایوینٹ کا 2023 ایڈیشن جیو ورلڈ سینٹر میں منعقد کیا جائے گا ۔

      بین الاقوامی کمیٹی کی رکن نیتا امبانی نے کہا کہ اس طرح کے باوقار اولمپک انعقاد کیلئے آج ہندوستانی نمائندہ وفد کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج دنیا کے سب سے نوجوان ممالک میں سے ایک ہیں اور میں ہندوستان کے نوجوانوں کیلئے اولمپک کے جادو کو پہلی مرتبہ اپنانے اور تجربہ کرنے کیلئے پرجوش ہوں ۔ اس ساجھیداری کو مزید مضبوط بنانا اور آنے والے سالوں میں ہندوستان میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرنا ہمارا خواب ہے ۔

      اس بڑے اعلان کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ٹویٹر پر نیتا امبانی کا ان کی 2023 سیشن کو ممبئی لانے کی کوشش کیلئے شکریہ ادا کیا ۔

      انہوں نے لکھا کہ ممبئی میں 2023 کے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سیشن کی میزبانی کرنا نہ صرف بڑے فخر کی بات ہے بلکہ یہ ہندوستان کو کھیل کے شعبہ میں آگے بڑھانے کا ایک موقع بھی ہے ۔ محترمہ نیتا امبانی جی کا 2023 کے سیشن کو ممبئی ، مہاراشٹر میں لانے کی ان کی کوششوں کیلئے شکریہ ۔

      2023 میں آئی او سی سیشن میں 2030 ونٹر اولمپک کیلئے میزبان شہر چننے کی امید ہے اور اس کے اگلے سال مئی یا جون میں انعقاد ہونے کا امکان ہے ۔ ہندوستان اس سے پہلے 1983 میں نئی دہلی میں آئی او سی سیشن کی میزبانی کرچکا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: