آئی پی ایل 10 : رائل چیلنچرس بنگلور نے دہلی ڈئیرڈیولس کو جیت کیلئے 158 رنوں کا دیا ہدف

رائل چیلنجرس بنگلور نےکیدار جادو کی شاندار بلے بازی کی بدولت کی بدولت دہلی ڈئیرڈیولس کو جیت کیلئے 158 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

  • Share this:
    بنگلور : آئی پی ایل 10 کے پانچویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور نےکیدار جادو کی شاندار بلے بازی کی بدولت کی بدولت دہلی ڈئیرڈیولس کو جیت کیلئے 158 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ بنگلور نے مقررہ 20 اوورس میں 8وکٹ کھوکر 157 رن بنائے ۔
    بنگلور کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور سلامی بلے باز کرس گیل صرف 6 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ گیل کو کرس مورس نے آوٹ کیا ، مگر دوسرے سلامی بلے باز اور ٹیم کے کپتان شین واٹسن نے 24 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ واٹسن کو شہباز ندیم نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد مندیپ سنگھ بھی صرف 12 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔
    مگر اس کے بعد کیدار جادو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 69 رن بنائے اور ٹیم کا مضبوطی بخشی ۔ تاہم وہ بھی سترہویں اوورس میں آوٹ ہوگئے ۔ علاوہ ازیں بنی نے 16 ، وشنو نے 9 ، نیگی نے 10 اور اقبال عبداللہ نے 5 رن بنائے ۔
    دہلی ڈئیرڈیولس کی طرف سے کرس مورس نے تین اورظہیر خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کمنس اور شہباز ندیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
    First published: