آئی پی ایل کو مہاراشٹر کی ہری جھنڈی، بغیر رکاوٹ کے میچوں کا ہوگا انعقاد: نواب ملک
کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کے پروگراموں میں تبدیلی کے قیاس لگائے جاریے تھے، لیکن مہاراشٹر سرکار نے پورے صورت حال کو واضح کردیا یے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ میچوں کا انعقاد پہلے طے شدہ پروگراموں کے مطابق بغیر کسی روکاؤٹ کے ہوگا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 05, 2021 11:31 PM IST

آئی پی ایل کو مہاراشٹر کی ہری جھنڈی، بغیر رکاوٹ کے میچوں کا ہوگا انعقاد: نواب ملک
ممبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کے پروگراموں میں تبدیلی کے قیاس لگائے جاریے تھے، لیکن مہاراشٹر سرکار نے پورے صورت حال کو واضح کردیا یے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ میچوں کا انعقاد پہلے طے شدہ پروگراموں کے مطابق بغیر کسی روکاؤٹ کے ہوگا۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ریکارڈ معاملے سامنے آنے کے باوجود ممبئی میں آئی پی ایل میچوں کے منعقد کرانے کی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔
مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ممبئی میں آئی پی ایل میچوں کا انعقاد بغیرکسی رکاوٹ کے ہوگا۔ مہاراشٹر حکومت نے واضح کر دیا یے کہ میچ کے دوران شائقین کو میدان میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے آئی پی ایل میچوں کے تعلق سے صورتحال واضح کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے انعقاد کو ہری جھنڈی دے دی گئی ہے، لیکن میچوں کا انعقاد سخت ضابطے کے تحت ہوگا۔ شائقین کو اسٹڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کھلاڑیوں اور اسٹاف کوبایو ببل میں آئیسولیٹ رہنا ہوگا۔

مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے آئی پی ایل میچوں کے تعلق سے صورتحال واضح کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے انعقاد کو ہری جھنڈی دے دی گئی ہے، لیکن میچوں کا انعقاد سخت ضابطے کے تحت ہوگا۔
بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کےلئے ویکسین کا مطالبہ کیا تھا۔ نواب ملک نے کہا کہ بی سی سی آئی تمام کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانا چاہتی تھی، لیکن آئی سی ایم آرکی گائڈ لائن کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا۔ فی الحال ہم 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ویکسین نہیں لگا سکتے۔