ہوم » نیوز » عالمی منظر

....ایران کے صدر نے پاکستان کو لگائی لتاڑ، کہا- ختم کرو دہشت گردی ورنہ

ایران کے صدر حسن روحانی نے دہشت گردی کے معاملہ پر پاکستان کو لتاڑ لگائی ہے۔

  • Share this:
....ایران کے صدر نے پاکستان کو لگائی لتاڑ، کہا- ختم کرو دہشت گردی ورنہ
ایرانی صدر حسن روحانی کی فائل فوٹو۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے دہشت گردی کے معاملہ پر پاکستان کو لتاڑ لگائی ہے۔ انہوں نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کر دے ورنہ ایران کے ساتھ ان کے رشتے خراب ہو جائیں گے۔


حسن روحانی کے مطابق پاکستان سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بات بھی کی ہے۔ عمران خان سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ ہم نے کئی دہشت گردانہ حملے دیکھے ہیں۔ بدقسمتی سے حملے کرنے والی دہشت گرد تنظیمیں پاکستان سے ہی ہیں۔ وہاں سے ایسے حادثوں کو انجام دینا ہمارے، آپ کے اور اس علاقہ کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ورنہ ایران کے ساتھ پاکستان کے رشتہ خراب ہو جائیں گے‘‘۔

بتا دیں کہ پلوامہ حملہ سے ایک دن پہلے یعنی 13 فروری کو دہشت گردانہ حملہ میں ایرانی فوج کے 27جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملہ کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے لی تھی۔ گزشتہ کچھ سالوں میں یہ ایران کا سب سے برا فدائین حملہ تھا۔

اس حملہ کے بعد ایران کی فوج نے پاکستان کو دھمکی دی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی نے دہشت گردی کے خلاف کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا تو وہ اس حملہ کا بدلہ لیں گے۔ ایران کا الزام ہے کہ پاکستان اپنی زمین سے لگاتار دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

First published: Mar 12, 2019 10:50 AM IST