ISKP میں ایران کے دہشت گرد بھی شامل، طالبان کے خفیہ محکمہ نے جاری کیا ویڈیو

 حکومت افغانستان کے محکمہ انٹیلی جنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے عین الدین عرف محمد نامی ایرانی دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

حکومت افغانستان کے محکمہ انٹیلی جنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے عین الدین عرف محمد نامی ایرانی دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

حکومت افغانستان کے محکمہ انٹیلی جنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے عین الدین عرف محمد نامی ایرانی دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ایران کے دہشت گرد بھی اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبہ (ISKP) میں شامل ہیں، جو ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو ہندوستان، پاکستان اور افغانستان میں تباہی مچا رہی ہے۔ حکومت افغانستان کے محکمہ انٹیلی جنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے عین الدین عرف محمد نامی ایرانی دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کی ویڈیو جاری کی ہے۔ طالبان نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں مبینہ طور پر عین الدین کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ر مزار شریف میں بلخ کے گورنر اوتبیان ثقافتی مرکز کے خلاف حملہ آور کو سہولیات فراہم کرا رہا تھا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جب دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ خراسان صوبہ میں ملوث ایران سے کسی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

    طالبان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اس کی اسپیشل آپریشن فورسز نے آئی ایس کے پی کے ایک اہم رکن کو گرفتار کیا ہے۔ اس حملہ آور کا اعترافی ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ جی ڈی آئی کی طرف سے شائع کی گئی ویڈیو میں عین الدین کو خودکش بمبار کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اپنی سوانح عمری کی تفصیلات بتاتے ہوئے۔ ISKP سے وابستہ مبینہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے ایران میں اسلامک اسٹیٹ نے بھرتی کیا گیا تھا (ویڈیو میں ایران کا لفظ بیپ کیا گیا ہے لیکن سنا جا سکتا ہے)۔ افغانستان  خفیہ اینسی کا دعویٰ ہے کہ تفتیش کے دوران اس ایرانی دہشت گرد نے مسافروں کو لے جانے والی گاڑی اور ایک مدرسے پر حملے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    پڑھیں: اب خواتین کے ذریعے ہوگا جہاد، پاکستانی دہشت گرد تنظیم کی نئی چال، TTP نے جاری کی میگزین

    پڑھیں : پاکستان کی ہندوستان کےخلاف ناپاک سازش، پاک مقبوضہ کشمیر کےہرگھرکاایک فرد حزب میں ہوگاشامل

    طالبان کی طرف سے جاری کیے گئے حملہ آور کے ایک ویڈیو اعترافی بیان میں، اس نے اپنا تعارف بامیان سے تعلق رکھنے والے عین الدین کے نام سے کرایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی افغانستان میں بڑے حملے کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جی ڈی آئی کے مطابق اسے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم داؤد مزمل کے قتل کیس (بلخ کے طالبان گورنر) ، مزار پر تبیان حملے کے ساتھ ساتھ اپریل 2022 میں ایک شیعہ مسجد پر حملے میں آئی ایس کے پی کو انٹیلی جنس فراہم کرنے  کیلئے وہ ذمہ دار تھا۔

     

    یہ بھی پڑھیں :  جموں و کشمیر کے ان علاقوں میں ISI نے کرلی ہیں دہشت گردوں کی دراندازی تیاریاں، رپورٹ میں بڑا انکشاف

    طالبان کے دعوے کے مطابق ان کی جانب سے گرفتار کیے گئے مشتبہ شخص کا تعلق اصل میں بامیان صوبے کے ضلع سیغان سے ہے اور اسے تقریباً ڈھائی سال قبل ایران میں آئی ایس کے پی نے بھرتی کیا گیا تھا۔  فی الحال طالبان اس گرفتاری کو ISKP کے لیے ایک بڑا نقصان اور اپنے لیے ایک بڑی کامیابی مان رہا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: