آئی آرسی ٹی سی کا مسافروں کو دیوالی تحفہ، پانچ روزسستے میں کریں تیجس ایکسپریس کا سفر

آئی آرسی ٹی سی نے نئی دہلی سےلکھنؤ جانے والے مسافروں کےلئے تیجس ایکسپریس کے کرایےمیں 35 فیصد کی چھوٹ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

Oct 26, 2019 07:40 PM IST | Updated on: Oct 26, 2019 07:44 PM IST
آئی آرسی ٹی سی کا مسافروں کو دیوالی تحفہ، پانچ روزسستے میں کریں تیجس ایکسپریس کا سفر

تیجس ایکسپریس میں بکنگ پرمل رہا ہے 35 فیصد چھوٹ

نئی دہلی: ریلوے کی انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آرسی ٹی سی) نے مسافروں کودیوالی کا تحفہ دیا ہے۔ ملک کی پہلی پرائیویٹ ٹرین کوآپریٹ کرنے والی آئی آر سی ٹی دیوالی پرمسافروں کوراحت دیتےہوئے تیجس ایکسپریس کےکرائے میں 35 فیصد کی چھوٹ دے رہی ہے۔ واضح رہےکہ تیجس ایکسپریس ملک کی پہلی پرائیویٹ ٹرین ہےاوریہ نئی دہلی سےلکھنؤکے درمیان چلائی جارہی ہے۔

کب تک اٹھا سکتے ہیں چھوٹ کا فائدہ

Loading...

آئی آرسی ٹی سی دیوالی بونازا آفرکےتحت 27 اکتوبرسے31 اکتوبرتک کے سفرکےکرائے میں چھوٹ کا فائدہ ملےگا۔ آئی آرسی ٹی سی کی ویب سائٹ پردی گئی اطلاعات کے مطابق، ٹرین نمبر8250، نئی دہلی - لکھنؤ تیجس ٹرین کا کرایہ 35 فیصد کم کردیا گیا ہے۔

کتنا ہے تیجس ٹرین کا کرایہ

نئی دہلی - لکھنؤ سفرکےلئےتیجس ایکسپریس کےاے سی چیئرکا رکا کرایہ 1280 روپئے اورایگزیکٹیوچیئرکارکا کرایہ 2450 روپئے۔ وہیں لکھنؤ - نئی دہلی کے سفرکےلئےاے سی چیئرکارکا کرایہ 1125 روپئےاورایگزیکٹیوچیئرکارکا کرایہ 2310 روپئے ہے۔

تاخیرہونے سے ہوا لاکھوں کا نقصان

نئی دہلی - لکھنؤ تیجس ایکسپریس کےلیٹ (تاخیر) ہونے سےآئی آرسی ٹی سی کولاکھوں روپئےکا نقصان ہوگیا۔ تیجس ٹرین کے لیٹ ہونے پرآئی آرسی ٹی مسافروں کو1.62 لاکھ روپئے کا معاوضہ دے گی۔ وی آئی پی سہولیات سے لیس اس ٹرین کی شروعات کے دوران ہی آئی آرسی ٹی سی نے کہا تھا کہ اگریہ ٹرین ایک گھنٹے سے زیادہ لیٹ ہوئی توکمپنی کی طرف سے ہرجانہ دیا جائے گا۔

Loading...