ہوم » نیوز » وطن نامہ

ٹرین میں اس سے زیادہ سامان لے جانے پر لگے گا جرمانہ ، جانیں ریلوے کے قوانین

کیا آپ جانتے ہیں کہ ریلوے میں کس کوچ میں سفر کرنے پر مسافر کتنا سامان لے کر جا سکتا ہے ۔

  • Share this:
ٹرین میں اس سے زیادہ سامان لے جانے پر لگے گا جرمانہ ، جانیں ریلوے کے قوانین
ٹرین میں اس سے زیادہ سامان لے جانے پر لگے گا جرمانہ ، جانیں ریلوے کے قوانین

کیا آپ جانتے ہیں کہ ریلوے میں کس کوچ میں سفر کرنے پر مسافر کتنا سامان لے کر جا سکتا ہے ۔ اگر نہیں تو آپ کو بتادیں کہ مقررہ حد سے زیادہ وزن کے سامان سے متعلق قانون میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ یہ قانون کافی پرانا ہے ۔ تاہم بہت سے لوگ اس کو نہیں جانتے ہیں ۔ جب سے ٹرین میں ٹکٹ دئے جارہے ہیں تب سے ہی یہ قانون ہے ، لیکن 29 اگست 2006 میں اس میں کچھ ترمیم کی گئی تھی ۔

ریلوے کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق ہر زمرہ کیلئے وزن کی حد الگ الگ ہے ۔ فرسٹ اے سی کلاس میں 70 کلو گرام ، سکینڈ اے سی کلاس میں 50 کلو گرام ، تھرڈ اے سی کلاس میں 40 کلو گرام ، سلیپر کلاس میں 40 کلو گرام اور جنرل میں 35 کلو گرام کا سامان لے کر سفر کیا جاسکتا ہے ۔ وینڈر کیلئے یہ حد 65 کلو گرام کی ہے ۔

ریلوے کے مطابق فی کس وزن کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اگر ایک کنبہ کے چار لوگ سفر کررہے ہیں تو وہ سلیپر کلاس میں 150 کلو سے زیادہ سامان لے کر سفر کرسکتے ہیں ۔ کوئی اس سے زیادہ سامان لے کر چل رہا ہے ، تو اس سے دوسرے مسافر کو پریشانی ہوسکتی ہے ۔ ریلوے کے مطابق سامان کا وزن ٹرین اور طے کی جانے والی دوری پر منحصر ہوگا ۔

پیسے دے کر کتنا سامان لے جاسکتے ہیں ؟

زیادہ رقم خرچ کرکے مسافر سلیپر کلاس میں بھی زیادہ سے زیادہ 80 کلو گرام سامان لے جاسکتے ہیں ۔ سکینڈ کلاس والے ایسا کرکے 70 کلو گرام کوچ میں لے جاسکتے ہیں ۔

First published: Aug 12, 2018 10:36 AM IST