'زمین کے بدلے نوکری' گھوٹالہ میں لالو یادو، رابڑی دیوی اور میسا بھارتی کو عدالت کا سمن

'زمین کے بدلے نوکری' گھوٹالہ میں لالو یادو، رابڑی دیوی اور میسا بھارتی کو عدالت کا سمن ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

'زمین کے بدلے نوکری' گھوٹالہ میں لالو یادو، رابڑی دیوی اور میسا بھارتی کو عدالت کا سمن ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

IRCTC Job Scam: زمین کے بدلہ نوکری دینے کے گھوٹالہ کیس میں ملزم سابق وزیر ریل اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو ، رابڑی دیوی ، میسا بھارتی سمیت دیگر کو دہلی کی ایک عدالت نے سمن جاری کیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : زمین کے بدلہ نوکری دینے کے گھوٹالہ کیس میں ملزم سابق وزیر ریل اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو ، رابڑی دیوی ، میسا بھارتی سمیت دیگر کو دہلی کی ایک عدالت نے سمن جاری کیا ہے ۔ دہلی کی راوز ایوینیو کورٹ نے سی بی آئی کے ذریعہ داخل چارج شیٹ پر نوٹس لیتے ہوئے سمن جاری کیا ہے ۔ اس معاملہ میں عدالت نے 15 مارچ کو سبھی ملزمین کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ چارج شیٹ میں سی بی آئی نے لالو پرساد کے علاوہ رابڑی دیوی اور 14 دیگر کو ملزم بنایا ہے۔

    سی بی آئی کو جنوری میں زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ کے سلسلہ میں سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے مرکز کی منظوری ملی تھی ۔ سی بی آئی نے پچھلے سال سات اکتوبر کو لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور 14 دیگر کے خلاف ریلوے میں مبینہ تقرری کے بدلے میں لالو کے کنبہ کے اراکین کو زمین تحفہ میں دینے یا فروخت کرنے کو لے کر چارج شیٹ داخل کی تھی۔ حالانکہ چارج شیٹ کا نوٹس لیا جانا زیر التوا تھا ۔

    لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی اور ریلوے کے ایک سابق جنرل مینیجر کو بھی سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت کے سامنے دائر چارج شیٹ میں ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔

    کیا ہے معاملہ؟

    مرکزی جانچ ایجنسی نے 23 ستمبر 2021 کو ریلوے میں زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ سے متعلق ابتدائی جانچ درج کی تھی، جس کو 18 مئی کو ایک کیس میں بدل دیا گیا تھا ۔ ایجنسی کے مطابق امیدواروں کی مبینہ طور پر ریلوے افسران کے ذریعہ 'غیر مناسب جلد بازی' میں درخواست دینے کے تین دنوں کے اندر گروپ ڈی عہدوں پر متبادل کے تقرری کی گئی تھی اور بعد میں 'افراد نے خود یا ان کے کنبہ کے اراکین نے اپنی زمین منتقل کردی تھی' ۔

    یہ بھی پڑھئے: شیوموگا ایئرپورٹ افتتاح: وزیراعظم نے کہا: اب 'ہوائی چپل' پہننے والا بھی کرے گا 'ہوائی سفر'


    یہ بھی پڑھئے: منیش سسودیا کو لگا بڑا جھٹکا، عدالت نے چار مارچ تک سی بی آئی حراست میں بھیجا



    ایجنسی کا الزام ہے کہ یہ منتقلی رابڑی دیوی اور بیٹیوں میسا بھارتی و ہیما یادو کے نام پر کی گئی تھی ۔ ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ پٹنہ میں تقریبا 1.05 لاکھ اسکوائر فٹ زمین پرساد کے کنبہ کے اراکین نے فروخت کرنے والوں کو نقد ادائیگی کرکے حاصل کی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: