دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت سے آئی آرسی ٹی سی ہوٹل معاملے میں ہفتہ کو مرکزی تفتیش بیورو (سی بی آئی) کی مخالفت کے باوجود بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی اور ان کے بیٹے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک بڑی راحت دی۔
عدالت نے سبھی ملزمین کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 19 نومبر کو ہوگی۔ہفتہ کو سماعت کے وقت رابڑی دیوی کے علاوہتیجسوی، سابق مرکزی وزیر پریم چند گپتا اور سرلا گپتا موجود تھے۔ لالو یادو کے سلسلے میں عدالت کو بتایا گیا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت نے لال یادو کو 19 نومبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران لالو پرساد یادو کو حاضر کرنے کا حکم دیا تھا۔ مسٹر یادو اس وقت چارہ گھوٹالے کے معاملے میں سزا کاٹ رہے ہیں اور جھارکھنڈ کی جیل میں بند ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔