اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IRCTC Data Monetization Update:اب مسافروں اور گاہکوں کے ڈیٹا کو نہیں بیچے گیIRCTC، مخالفت کے بعد واپس لیا ٹینڈر

    IRCTC اب نہیں بیچے گی یوزرس کا ڈیٹا۔ ٹینڈر لیا واپس۔

    IRCTC اب نہیں بیچے گی یوزرس کا ڈیٹا۔ ٹینڈر لیا واپس۔

    IRCTC Data Monetization Policy: آئی آر سی تی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ IRCTC نے ڈیٹا پڑوٹیکشن بل کو منظوری نہ ملنے پر ٹینڈر واپس لے لیا ہے۔ کمیٹی کی سماعت سے پہلے ہی آئی آر سی ٹی نے سالانہ میٹنگ میں ٹینڈر کو واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Lucknow | Kolkata [Calcutta] | Hyderabad
    • Share this:
      IRCTC Data Monetization Policy :انڈین ریلوے کی معاون کمپنی انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (Indian Railway Catering and Tourism Corporation) نے آپ کے پرسنل ڈیٹا کو بیچنے والے ٹینڈر کو واپس لے لیا ہے۔

      ٹینڈر کی جم کر ہوئی مخالفت
      IRCTC نے مسافروں اور ریلوے سے سامان بھیجنے والے صارفین کے ڈیٹا کو منیٹائز کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی تقرری کا اعلان کیا تھا، جس پر ریلوے کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی۔ اس کے بعد آج IRCTC نے اس معاملے سے متعلق ٹینڈر واپس لے لیا ہے۔ اس فیصلے کے لیے ریلوے کو کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے کہا کہ آئی آر سی ٹی سی کے پاس بہت ہی حساس ڈیٹا ہے جیسے ذاتی فون نمبر، گھر کے پتے، صارفین کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔ صارفین اعتماد کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات IRCTC کو دیتے ہیں۔ لیکن اگر کسی اور کو ڈیٹا ملتا ہے تو ایسا کرنا ان صارفین کے اعتماد کو توڑنے کے مترادف ہوگا۔ آئی آر سی ٹی سی حکام کا کہنا ہے کہ رازداری کے ان تمام خدشات کے بعد اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

      پارلیمنٹ میں دیا جواب
      جمعہ کو آئی آر سی ٹی سی نے پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا کہ یہ ٹینڈر واپس لے لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کمیٹی کے چیئرمین کانگریس لیڈر ششی تھرور ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے اس معاملے میں آئی آر سی ٹی سی کے کئی عہدیداروں کو طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں آئی آر سی ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرپرسن رجنی ہسیجا و دیگر عہدیداروں کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Noida Twin Towers:صرف 12سیکنڈ میں زمین دوز ہوجائیں گے سوپرٹیک کے ٹوئن ٹاور

      یہ بھی پڑھیں:
      دہلی میں کل نہیں ہوگا کامیڈین Munawar Farooqui کا شو، پولیس نے رد کی اجازت

      IRCTC نے کیا کہا؟
      آئی آر سی تی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ IRCTC نے ڈیٹا پڑوٹیکشن بل کو منظوری نہ ملنے پر ٹینڈر واپس لے لیا ہے۔ کمیٹی کی سماعت سے پہلے ہی آئی آر سی ٹی نے سالانہ میٹنگ میں ٹینڈر کو واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: