عرفان پٹھان اور کنگنا رناوت اسرائیل ۔ فلسطین کے معاملہ پر بھڑے ، سوشل میڈیا پر چھڑی 'جنگ'
عرفان پٹھان نے جواب دیتے ہوئے لکھا : میرے سبھی ٹویٹ انسانیت یا باشندگان وطن کیلئے ہوتے ہیں ، اس میں اس شخص کا ذاتی نظریہ ہوتا ہے ، جس نے ملک کی اعلی سطح پر نمائندگی کی ہے ۔ وہیں مجھے کنگنا ، جن کا اکاونٹ نفرت پھیلانے کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے اور کچھ ایسے لوگ جن کے پیڈ اکاونٹ سے صرف نفرت پھیلائی جاتی ہے ، سے سننا پڑتا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 13, 2021 09:45 PM IST
عرفان پٹھان اور کنگنا رناوت اسرائیل ۔ فلسطین کے معاملہ پر بھڑے ، سوشل میڈیا پر چھڑی 'جنگ'
نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹویٹر اکاونٹ حال ہی میں معطل کردیا گیا ہے ، اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور اپنے خیالات شیئر کرنے کیلئے انسٹاگرام کا سہارا لے رہی ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل ۔ فلسطین کے معاملہ میں سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حمایت کی ہے ۔ اسی درمیان سابق آل رانڈر عرفان پٹھان نے کنگنا کو اس معاملہ پر جم کر سنایا ۔
عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر منگل کو فلسطین کی حمایت کی تھی ۔ انہوں نے ساتھ ہی کگیسو ربادا کے ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے '#PrayforPalestine' لکھا تھا ۔ اسی درمیان بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنا میسیج شیئر کیا ۔ کنگنا نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں ممبر اسمبلی دنیش چودھری کا ٹویٹ بھی شیئر کیا ۔
کنگنا رناوت نے فلسطین کے شہر غزہ پر اسرائیل کے سبھی فوجی حملوں کی تعریف کی اور اس کو شدت پسند اسلامی دہشت گرد کے خلاف لڑائی بتایا ۔ انہوں نے لوگوں کو اسرائیل سے کچھ سبق لینے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی مخالفت اور زبانی تنقید نہیں کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔


ادھر کیرات سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی دنیش چودھری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا : عرفان پٹھان کو دوسرے ملک سے اتنا لگاو ہے ، لیکن خود کے ملک میں بنگال پر ٹویٹ نہیں کرپائے ۔

عرفان پٹھان نے پھر جواب دیتے ہوئے لکھا : میرے سبھی ٹویٹ انسانیت یا باشندگان وطن کیلئے ہوتے ہیں ، اس میں اس شخص کا ذاتی نظریہ ہوتا ہے ، جس نے ملک کی اعلی سطح پر نمائندگی کی ہے ۔ وہیں مجھے کنگنا ، جن کا اکاونٹ نفرت پھیلانے کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے اور کچھ ایسے لوگ جن کے پیڈ اکاونٹ سے صرف نفرت پھیلائی جاتی ہے ، سے سننا پڑتا ہے ۔
All My tweets are either 4 humanity or countrymen, from a point of view of a guy who has represented India at d highest level. On d contrary counters I get from ppl like Kangna who’s account get dismissed by spreading hate n some other paid accounts are only about hate. #planned
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) May 13, 2021
بتادیں کہ کنگنا کے ٹویٹر اکاونٹ کو حال ہی میں اس وقت معطل کردیا گیا ، جب انہوں نے متنازع ٹویٹ پوسٹ کیا تھا ۔ بعد میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کا استعمال کرنا شروع کردیا ۔ وہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ جارحانہ اور متنازع پوسٹ شیئر کرتی ہیں ۔










