اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عرفان سولنکی کیس: عرفان نے کہا-فیملی کو پریشان نہ کرو، میں استعفیٰ دینے کو تیار، عدالت میں بے تحاشہ روئی بیوی

    عرفان سولنکی کیس: عرفان نے کہا-فیملی کو پریشان نہ کرو، میں استعفیٰ دینے کو تیار، عدالت میں بے تحاشہ روئی بیوی

    عرفان سولنکی کیس: عرفان نے کہا-فیملی کو پریشان نہ کرو، میں استعفیٰ دینے کو تیار، عدالت میں بے تحاشہ روئی بیوی

    میڈیا کے سامنے عرفان نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان کو پریشان کرنا بند کردو۔۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kanpur Nagar, India
    • Share this:
      کانپور کے جاجمئو آگ زنی معاملے میں ایم پی ایم ایل اے سیشن کورٹ کے خصوصی جج ستیندر ناتھ ترپاٹھی کی عالت میں جمعہ کو ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی، ان کے بھائی رضوان سمیت پانچ لوگوں کے خلاف سماعت شروع ہوئی ہے۔ اس کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

      عرفان کو مہاراج گنج جیل سے تقریباً 12:30 بجے سخت سیکورٹی میں کانپور لایا گیا۔ وہیں، رضوان، محمد شریف، شوکت علی و اسرائیل آتے والا کو کانپور جیل سے کورٹ لایا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے والے ایف آئی آر رائٹر سنجیو کمار کو عدالت میں گواہ کے طور پر پیش کیا گیا۔

      عدالت میں گواہی کے بعد دفاعی فریق کے ایڈووکیٹ سعید نقوی، کریم احمد صدیقی، محمد توحید، رویندر ورما نے جرح بھی کی۔ ایڈووکیٹ پراچی شریواستو نے بتایا کہ مقدمے کی مدعی گزار نظیر فاطمہ کی بھی گواہی ہونی تھی، تاہم وہ طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نہیں آسکی۔

      اگلی تاریخ کا کیا گیا مطالبہ
      ان کی جانب سے عدالت میں درخواست دے کر اگلی تاریخ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے 20 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اسی فرضی آدھار کارڈ کے ساتھ ہوائی سفر کرنے کے معاملے میں آج بھی ایم پی ایم ایل اے لوور کورٹ میں الزامات کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 3:30 بجے کے قریب عرفان کو سخت سیکورٹی میں واپس مہاراج گنج لے جایا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      اویسی کا ہیمنت بسوا سرما پر طنز، کہا’مودی حکومت میں بھی فخر کرنے والا ہندو نہیں مل پارہا‘

      یہ بھی پڑھیں:

      مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا، سی بی آئی-ای ڈی شفاف طریقے سے کررہی ہیں کام

      فیملی کو پریشان مت کرو، استعفیٰ چاہتے ہو تو میں دینے کو تیار ہوں
      پیشی سے لوٹتے وقت فیملی سے ملنے نہ دینے پر عرفان کا غصہ پولیس پر پھوٹ پڑا۔ میڈیا کے سامنے عرفان نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان کو پریشان کرنا بند کردو۔۔ جب ملنے نہیں دینا، تو بلاتے کیوں ہو۔ حکومت کو اگر میرا استعفیٰ چاہیے، تو میں دینے کو تیار ہوں، لیکن فیملی کو پریشان کرنا بند کردو۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: