ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سومناتھ مندر کےقریب کھڑے ہوکرمحمودغزنوی کےتعریف کرنےپرمسلم نوجوان کی گرفتاری،مانگی معافی

سومناتھ ٹرسٹ کے منیجر وجے سنگھ چوڑا نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اسے پانی پت سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے سرکاری طور پر اس معاملے میں اب تک کسی قسم کی تصدیق نہیں کی ہے۔

  • Share this:
سومناتھ مندر کےقریب کھڑے ہوکرمحمودغزنوی کےتعریف کرنےپرمسلم نوجوان کی گرفتاری،مانگی معافی
محمود غزنوی کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ارشاد رشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے

احمد آباد: سومناتھ مندر کے قریب کھڑے ہوکر محمود غزنوی کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ارشاد رشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ارشاد نے معذرت خواہی کرلی ہے۔ در اصل، ارشاد رشید نے 2019ایک ویڈیو بنایا تھا جو اب وائر ل ہوگیاہے۔ ویڈیو میں ارشاد رشید نے کہا ، "آج غزنوی کو چور ۔ڈاکو کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ اسلام کی تاریخ محمود غزنوی کا نام فخر سے لیا جاتاہے۔ ارشاد نے یہ ویڈیو گجرات کے تاریخی سومناتھ مندر سے ڈیڑھ کلومیٹر دور رہتے ہوئے بنایاتھا۔


ویڈیو کے پیش نظر ، سومناتھ ٹرسٹ کے منیجر وجے سنگھ چوڑا نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اسے پانی پت سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے سرکاری طور پر اس معاملے میں اب تک کسی قسم کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ارشاد نے جس ویڈیو کو وائرل کیا تھا اس میں وہ سمندر کنارے کھڑے ہوئے اور سومناتھ مندر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ "یہ وہ مندر ہے جس کو محمود غزنوی اور محمد قاسم نے فتح کیا تھا۔ قاسم نے اس لشکر کو اپنی فوج کے ساتھ عبور کیا اور ہندوستان کو فتح کیا۔ یہ وہ سمندر ہے جو پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ جوڑتا ہے۔ "


اسلام کے نام کو روشن کرنے والے محمود غزنوی کو ایک عظیم انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ "تاریخ کو پڑھنا اور پڑھانا چاہئے۔ اس کے علاوہ ،" وہ 4 مئی ، 2019 کو گجرات گئے تھے۔ سومناتھ کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں یہ ویڈیو بنایاتھا۔ ویڈیو میں ، وہ یہ بھی کہتے ہیں ، 'مندر ، مساجد ، گرودوارہ سبھی عبادت گاہ ہیں۔ بس عبادت کے تمام طریقے مختلف ہیں۔ میرا مقصد کسی مذہب کی توہین کرنا یا کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا۔

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 18, 2021 12:13 PM IST