ہوم » نیوز » وطن نامہ

پارٹنر اگر دھوکہ دے رہا ہے تو سچ کا پتہ لگانے کیلئے ٹرینکنگ اور آڈیو ریکارڈ کا استعمال کرنا غلط ہے؟

آپ اپنا وقت اور توانائی ان کو قابو میں کرنے میں نہ لگائیں ، جو پریشانی ہے ، اس کا سیدھا حل نکالیں ۔ ان کو بتائیں کہ بھروسہ کی کمی کا معاملہ پیدا ہوگیا ہے اور اس سے سلجھانے کی ضرورت ہے

  • Share this:
پارٹنر اگر دھوکہ دے رہا ہے تو سچ کا پتہ لگانے کیلئے ٹرینکنگ اور آڈیو ریکارڈ کا استعمال کرنا غلط ہے؟
پارٹنر اگر دھوکہ دے رہا ہے تو سچ کا پتہ لگانے کیلئے ٹرینکنگ اور آڈیو ریکارڈ کا استعمال کرنا غلط ہے؟

اگر آپ کا پارٹنر آپ کو دھوکہ دے رہا ہے تو سچ کا پتہ لگانے کیلئے ٹرینکنگ اور آڈیو ریکارڈ کا استعمال کرنا غلط ہے ؟


آپ اس طرح کا قدم اٹھانے کی ضرورت محسوس کررہے ہیں ، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے پارٹنر پر بھروسہ نہیں ہے ۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا پارنٹر آپ سے جھوٹ بولتا ہے اور آپ اس کے ساتھ ایمانداری سے بات چیت نہیں کرسکتے تو آپ کو اس ریلیشن شپ کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔ زندگی میں کسی بھی ریلشن شپ کی سب سے اہم بنیاد سچائی ہے ۔


ریلیشن شپ میں بھی آپ کو اپنی پرائیویسی کا اختیار ہے ۔ شادی میں بھی ، جب ہم کسی کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس سے ایک شخص کے طور پر ہمارا وجود ختم نہیں ہوجاتا ہے ۔ اس لئے اگر آپ اپنے پارٹنر کی جاسوسی کررہے ہیں اور اس کیلئے ٹریکنگ یا ریکارڈنگ ڈیوائس کا استعمال کررہے ہیں تو آپ ان کو وہ اختیار اور عزت دینے سے منع کررہے ہیں ۔ آپ کو انہیں اتنی جگہ دینی ہوگی کہ وہ سانس لے سکیں اور جہاں وہ اپنی آزادی کا استعمال کرسکیں ۔ ان کا ویڈیو یا آڈیو بنانا اخلاقا غلط ہے ۔


آپ کو انہیں اتنی جگہ دینی ہوگی کہ وہ سانس لے سکیں اور جہاں وہ اپنی آزادی کا استعمال کرسکیں ۔
آپ کو انہیں اتنی جگہ دینی ہوگی کہ وہ سانس لے سکیں اور جہاں وہ اپنی آزادی کا استعمال کرسکیں ۔


آپ اپنا وقت اور توانائی ان کو قابو میں کرنے میں نہ لگائیں ، جو پریشانی ہے ، اس کا سیدھا حل نکالیں ۔ ان کو بتائیں کہ بھروسہ کی کمی کا معاملہ پیدا ہوگیا ہے اور اس سے سلجھانے کی ضرورت ہے ۔ اپنے بھروسہ کے معاملہ کو لے کر آپ کو سیدھے سامنے آنا چاہئے اور اس کا حل ایسا ہونا چاہئے کہ آپ اس ریلیشن شپ میں محفوظ محسوس کرسکیں ۔ آپ آڈیو ، ویڈیو ٹریکنگ ڈیوائس کو ایک دور مرتبہ ہوسکتا ہے کہ استعمال کرلیں ۔ آپ ہمیشہ اس کا استعمال نہیں کرسکتے ۔ یہ قطعی ممکن نہیں ہے ، اس لئے پختہ طریقہ یہ ہے کہ اپنے پارٹنر کے ساتھ بھروسہ قائم کرنے کی بات پر غور کریں نہ کہ ان پر جاسوسی کرنے پر اپنا وقت ضائع کریں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 03, 2021 12:50 AM IST