کیا این آئی اے نے جس آئی ایس موڈیول کا انکشاف کیا ہے اس کے تار پاکستان سے جڑے ہیں؟ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اس ماڈیول کے ماسٹرمائنڈ مفتی محمد سہیل کو ابو ملک پیشاوری نام کے شخص سے ہدایت ملتی تھی ۔ مرکزی حکومت کو انٹیلیجنس سے پختہ جانکاری ملی تھی کہ کچھ لوگ آئی ایس کی مدد سے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر کام کررہے ہیں اور وہ دہلی اور ارد گرد کے علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس معلومات کے بعد این آئی اے نے مفتی محمد سہیل اور اس کے نو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
این آئی اے دہلی پولیس خصوصی سیل اور اتر پردیش اے ٹی ایس نے بدھ کو مشترکہ آپریشن چلانے کے دوران تمام ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایک اہلکار نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر نیوز 18 کو بتایا کہ، "جی ہاں، پاکستان سے اس موڈیول کے تار جڑے ہونے کے امکان ہیں"۔
سرکاری حکام نے بتایا کہ مفتی سہيل اور پیشاوری کے درمیان آن لائن کے ذریعہ بات ہوتی تھی۔ بات چیت کے لئے سہیل اپنے آن لائن نام ابو بسیر الخراسنی کا استعمال کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق مفتی سہیل فیس بک کے ذریعہ پیشاوری کے ساتھ رابطے میں آیا تھا۔ اس کے بعد، دونو کے بیچ ٹیلیگراف ا اور تھریما گروپ کے ذریعہ بات چیت ہونے لگی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔