உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشا امبانی نے ممبئی میں اپنی نوعیت کا پہلا Multi-Disciplinary Cultural Centre کھولنے کا کیا اعلان

    ایشا امبانی نے ممبئی میں اپنی نوعیت کا پہلا Multi-Disciplinary Cultural Centre کھولنے کا کیا اعلان

    ایشا امبانی نے ممبئی میں اپنی نوعیت کا پہلا Multi-Disciplinary Cultural Centre کھولنے کا کیا اعلان

    Nita Mukesh Ambani Cultural Centre : ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے جمعرات کو ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں ایک ملٹی آرٹس ثقافتی مرکز کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کا نام نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra
    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے جمعرات کو ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں ایک ملٹی آرٹس ثقافتی مرکز کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کا نام نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر ہوگا ۔ یہ سینٹر ان کی ماں نیتا ایم امبانی کو وقف ہے ۔ نیتا امبانی ماہر تعلیم، کاروباری خاتون، انسان دوست اور طویل عرصے سے آرٹ کی سرپرست کا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ یہ کلچرل سینٹر آرٹس کے شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہوگا۔

      ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کو بنایا جائے گا ۔ اس میں ایک تین منزلہ عمارت میں پرفارمنگ اور ویجوئل آرٹس کا مظاہرہ ہوگا ۔ پرفارمنگ آرٹ کیلئے دی گرینڈ تھئیٹر ، دی اسٹوڈیو تھئیٹر اور دی کیوب جیسے شاندار تھئیٹر بنائے جائیں گے ۔ ان سبھی میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ ہندوستان اور بین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنس کیلئے ایک چار منزلہ آرٹ ہاوس بھی لانچ ہوگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس جیو نے انڈین موبائل کانگریس میں 5 جی سے کنیکٹڈ ایمبولینس متعارف کرائی


       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے نئے دور کا آغاز، ملک کے 13 شہروں میں 5G سروس لانچ


      ایشا امبانی نے اس موقع پر کہا کہ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر صرف ایک اسپیس نہیں ہے ۔ یہ آرٹس، کلچر اور ہندوستان کیلئے میری ماں کے جذبے کی انتہا ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کا خواب دیکھا ہے، جہاں شائقین ، فکنکار اور تخلیق کار لوگ جمع ہوسکیں ۔ این ایم سی سی کیلئے ان کا ویزن ہندوستان کی خوبیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا اور دنیا کو ہندوستان کے اور قریب لانا ہے ۔

      این ایم اے سی سی کے دروازے فینس کیلئے 31 مارچ 2023 کو کھول دئے جائیں گے ۔ لانچ کے موقع پر تین روزہ پروگرام ہوں گے ، جن میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کئی مشہور فنکار اپنی پرفارمنس دیں گے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: