جڑواں بچوں کے ساتھ ممبئی پہنچیں مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی، فیملی نے کیا شاندار استقبال
Photo Courtesy: Yogen Shah
ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اپنے دونوں نوزائیدہ بچوں کے ساتھ پہلی مرتبہ ممبئی میں واقع اپنے گھر پہنچیں ۔ اس موقع پر امبانی فیملی اور پیرامل فیملی کے کئی اراکین ان کے ساتھ تھے ۔
نئی دہلی : ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اپنے دونوں نوزائیدہ بچوں کے ساتھ پہلی مرتبہ ممبئی میں واقع اپنے گھر پہنچیں ۔ اس موقع پر امبانی فیملی اور پیرامل فیملی کے کئی اراکین ان کے ساتھ تھے ۔ بتادیں کہ 19 نومبر کو ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل نے جڑواں بچوں کا خیرمقدم کیا تھا ۔ ایشا نے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا تھا ۔ بچی کا نام آدیا اور بچے کا نام کرشنا رکھا گیا ہے ۔
ایشا امبانی کے گھر پہنچنے کے موقع پر امبانی اور پیرامل فیملی ایک ساتھ نظر آئی ۔ امبانی کے گھر کے باہر ایشا امبانی کے سسر اجے پیرامل اور ساس سواتی پیرامل استقبال کے لئے موجود تھے ۔ وہیں ایشا امبانی کے ساتھ ان کی ماں نیتا امبانی اور بھائی آکاش اور اننت امبانی بھی نظر آئے ۔
خیال رہے کہ 19 نومبر 2022 کو ایشا امبانی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ اس موقع پر امبانی فیملی کی جانب سے بیان جاری کرکے کہا گیا تھا کہ ہمارے بچوں ایشا اور آنند کو 19 نومبر 2022 کو بھگوان نے جڑواں بچوں کا آشیرواد دیا ہے ۔ ایشا اور دونوں بچے آدیا اور کرشنا صحت مند ہیں ۔ ہم آدیا ، کرشنا، ایشا اور آنند کے لئے ان کی زندگی کے سب سے اہم مرحلہ میں آشیرواد اور نیک خواہشات چاہتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ 12 دسمبر 2018 کو ایشا امبانی کی شادی آنند پیرامل سے ہوئی تھی ۔ آنند پیرامل ملک کے مشہور کاروباریوں میں سے ایک اجے پیرامل کے بیٹے ہیں ۔ پیرامل گروپ کا کاروبار فارما، ریئلٹی اور فائنانس کے جیسے شعبوں میں پھیلا ہوا ہے ۔ وہیں ایشا امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ریٹیل کاروبار کو سنبھالتی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔