ملک میں اسلامی بینکنگ کی شروعات ، مہاراشٹر کے شولا پور میں کھلی پہلی شاخ

ملک میں اسلامی بینکاری سروس شروع ہوگئی ہے ۔ اس کی پہلی برانچ مہاراشٹر کے شولا پور میں کھل گئی ہے اور اس نے اپنا کام کاج بھی شروع کردیا ہے ۔

Sep 21, 2016 10:02 AM IST | Updated on: Sep 21, 2016 10:02 AM IST
ملک میں اسلامی بینکنگ کی شروعات ، مہاراشٹر کے شولا پور میں کھلی پہلی شاخ

file photo

شولا پور: ملک میں اسلامی بینکاری سروس شروع ہوگئی ہے ۔ اس کی پہلی برانچ مہاراشٹر کے شولا پور میں کھل گئی ہے اور اس نے اپنا کام کاج بھی شروع کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس بینک میں پیسہ جمع کرنے والے مسلمانوں کو نہ تو کوئی سود ملے گا اور نہ ہی بینک سے قرض لینے والوں کو انٹریسٹ دینا پڑے گا ۔

ریزرو بینک نے مرکزی حکومت کے سامنے کچھ دنوں قبل اس طرح کے بینک کی تجویز پیش کی تھی ، جس کے بعد مرکزی حکومت نے اسے 11 ستمبر کو منظوری دیدی  ۔ تاہم اس کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ مہاراشٹر کے کوآپریٹیو، مارکیٹنگ اور صنعت کے وزیر سبھاش دیشمکھ کی جانب سے کیا گیا ۔

Loading...

اسلامی بینکنگ کے آغاز کے پہلے دن 12 مسلمانوں کو ایک لاکھ اور 50 ہزار کا سود سے مبرا لون دیا گیا ۔ ان لوگوں کو قرض دینے کی سفارش جمع کنندگان نے کی تھی ، جس کی وجہ سے قرض کی تقسیم آسان ہوگئی  ۔ مستقبل میں بھی یہی پالیسی اختیار کی جائے گی ۔

Loading...