لی: اسرائیلی فلم ساز اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے جیوری کے سربراہ ندو لاپڈ کی جانب سے ’دی کشمیر فائلز‘ The Kashmir Files کو ’فحش اور پروپیگنڈہ فلم‘ کہنے کے ایک دن بعد، ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ناؤر گیلون نے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'ہندوستان اور اسرائیل، دونوں ممالک اور یہاں کے لوگوں کی دوستی بہت مضبوط ہے۔ آپ (نداو لپڈ) نے جو نقصان پہنچایا ہے وہ ٹھیک ہو جائے گا۔ بحیثیت انسان میں شرمندہ ہوں اور ہم اس برے طریقے کے لیے اپنے میزبانوں سے معافی مانگنا چاہتے ہیں کہ یہ ہم نے ان کی سخاوت اور دوستی کے بدلے میں دیا ہے۔'' مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر کو بتایا کہ گیلون کے ٹویٹ کو ان کے بیان کی تائید میں ریٹویٹ کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا اہتمام وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
6. You will go back to Israel thinking that you are bold and “made a statement”. We, the representatives of Israel, would stay here. You should see our DM boxes following your “bravery” and what implications it may have on the team under my responsibility.
An open letter to #NadavLapid following his criticism of #KashmirFiles. It’s not in Hebrew because I wanted our Indian brothers and sisters to be able to understand. It is also relatively long so I’ll give you the bottom line first. YOU SHOULD BE ASHAMED. Here’s why: pic.twitter.com/8YpSQGMXIR
جیوری کے سربراہ نداو لپڈ نے گوا میں منعقدہ 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) میں 'دی کشمیر فائلز' کی اسکریننگ پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ صرف تشہیر کے لیے بنائی گئی ہے اور بے ہودہ ہے۔ ایسی فلمیں ایک باوقار فلمی میلے اور فنکارانہ، مسابقتی طبقے کے لیے ٹھیک نہیں ہیں۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اسٹیج پر ان کے پاس کھڑے تھے جب نداو لاپڈ نے ٹی کے ایف کے بارے میں یہ تبصرہ کیا۔
وویک رنجن اگنی ہوتری اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'دی کشمیر فائلز' کے ذریعے انھوں نے کشمیری پنڈتوں کی حالت زار کو دنیا کے سامنے بیان کیا ہے، جنہیں 3 دہائیاں قبل اپنی ہی ریاست سے بے گھر ہونا پڑا اور اپنے ہی ملک میں پناہ گزینوں کی طرح رہنا پڑا۔ معلوم ہو ہے کہ اس فلم نے باکس آفس پر بھی ریکارڈ کمائی کی۔ اس فلم کو بنانے میں تقریباً 17 کروڑ خرچ ہوئے اور اس نے دنیا بھر میں تقریباً 400 کروڑ روپے کا کلکشن کیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔