چندریان 2 کے لانچ کے بعد بولے اسرو کے چئیرمین۔ یہ تاریخی سفر کا آغاز

اسرو کے سربراہ نے کہا کہ خلائی گاڑی آہستہ آہستہ زمین کی سطح پر اترے گی۔ یہ گاڑی چاند کے جنوبی قطب پر اتاری جائے گی۔ اس مشن کے تعلق سے کئی سائنٹفک تجربات انجام دیئے گئے۔

Jul 22, 2019 05:24 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 05:25 PM IST
چندریان 2 کے لانچ کے بعد بولے اسرو کے چئیرمین۔ یہ تاریخی سفر کا آغاز

چندریان 2کوکامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا، ہندوستان نے نئی تاریخ رقم کی۔(تصویر۔ڈی ڈی نیوز)۔

چندریان 2 کو کامیابی سے مدار میں چھوڑنے کے بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے چئیرمین کے سیون نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی خلائی ایجنسی نے 15جولائی کو ہوئی اس تکنیکی خرابی کو دور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چندریان 2کو چھوڑا۔

انہوں نے کہا”مجھے یہ کہتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ جی ایس ایل وی ماک 3۔ایم 1نے چندریان 2کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں چھوڑا۔ یہ چاند کی سمت ہندوستان کا تاریخی سفر ہے۔ اس کے سولار پول کے قریب اس کو اتارنے کے لئے کئی سائنٹفک تجربات کئے گئے اور ایسی چیزوں کو تلاش کیا گیا جن کی تلاش نہیں کی گئی تھی“۔

انہوں نے کہا ”اس میں تکنیکی خرابی محسوس کرنے کے بعد اسرو کی ساری ٹیم حرکت میں آ گئی۔ اس کو دور کرنے کے لئے اگلے دن 24گھنٹے کام کیا گیا۔ جلد ہی اس تکنیکی خرابی کی اصل وجہ معلوم کرلی گئی اور درکار تجربات کرتے ہوئے اس خرابی کو دور کرنے کے اقدامات کئے گئے۔ اس خرابی کو دور کرنے کی تصدیق ہونے کے بعد خلائی گاڑی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسرو کی ٹیم کی سخت محنت کی وجہ سے ہی یہ بڑا کام ممکن ہو سکا‘‘۔

Loading...

اسرو کے چئیرمین کے سیون اسرو کے چئیرمین کے سیون

اسرو کے سربراہ نے کہا کہ خلائی گاڑی آہستہ آہستہ زمین کی سطح پر اترے گی۔ یہ گاڑی چاند کے جنوبی قطب پر اتاری جائے گی۔ اس مشن کے تعلق سے کئی سائنٹفک تجربات انجام دیئے گئے۔

Loading...