چندریان 2، کہانی ختم نہیں ہوئی، ہم چاند کی سطح پر لینڈنگ کی ایک اور کوشش کریں گے: سیون

سیون نے چاند پر چندریان 2 لینڈر کے اترنے میں ناکامی کے کئی ہفتوں کے بعد قومی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خلائی ایجنسی نے وکرم کے بارے میں کافی ڈاٹا حاصل کیا ہے، اس کی کہانی ختم نہیں ہوئی۔

Nov 02, 2019 04:16 PM IST | Updated on: Nov 02, 2019 04:17 PM IST
چندریان 2، کہانی ختم نہیں ہوئی، ہم چاند کی سطح پر لینڈنگ کی ایک اور کوشش کریں گے: سیون

اسرو کے صدرنشین کے سیون: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)  کے صدرنشین کے سیون نے واضح کیا ہے کہ خلائی ایجنسی چاند پرلینڈنگ کی ایک اور کوشش کرے گی۔ انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرو چاند پرسافٹ لینڈنگ کے اپنے عزم کا اعادہ کرے گی۔

اس سلسلہ میں ایکشن پلان پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ کس طرح چاند پر لینڈنگ کی جاسکے۔

سیون نے چاند پر چندریان 2 لینڈر کے اترنے میں ناکامی کے کئی ہفتوں کے بعد قومی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خلائی ایجنسی نے وکرم کے بارے میں کافی ڈاٹا حاصل کیا ہے، اس کی کہانی ختم نہیں ہوئی۔ ہمارے پاس اس کا قیمتی ڈاٹا موجود ہے تاکہ ہر چیز درست کی جا سکے۔ میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ اسرو اپنے تمام تر تجربہ، معلومات اور تکنیکی مہارت کو لگا دے گا تاکہ مستقبل قریب میں چاند پر سافٹ لینڈنگ کو یقینی بنایاجا سکے۔

سیون نے کہا کہ اسرو کے دیگر مشن بشمول سورج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اور خلا میں انسان کو بھیجنے کے مشن پر کام کیا جا رہا ہے۔ ہمارا منصوبہ آدتیہ ایل ون سولار،انسانی اسپیس فائٹ پروگرام بھی ہے۔ آئندہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر مرحلہ وار انداز میں کئی سٹلائیٹس چھوڑے جائیں گے۔

Loading...

Loading...