انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سب سے وزنی راکٹ لانچنگ گاڑی مارک-3 (ایل وی ایم-3) کے ذریعے سری ہری کوٹہ اسپیس سینٹر سے 36 براڈ بینڈ مواصلاتی سیٹلائٹ کے لانچنگ کی اُلٹی گنتی جمعہ آدھی رات سے شروع ہوگئی ہے۔
اسرو نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ’ایل وی ایم3-ایم2/ون ویب انڈیا-1 مشن‘ کی لانچنگ 22-23 اکتوبر کی درمیانی رات کو ہے۔ ’ون ویب‘ ایک نجی سیٹلائٹ کمپنی ہے۔ بھارتی انٹرپرائزس ون ویب میں ایک اہم سرمایہ کاری اور شیئر ہولڈ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مہم سے ایل وی ایم-3 کو عالمی کمرشل لانچ سروسز سیکٹر میں خصوصی پہچان حاصل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:
اسپیس ڈپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے سنٹرل پبلک سیکٹر نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل)، ہے، اس کا کہنا ہے کہ یہ این ایس آئی ایل کے ذریعے ایل وی ایم-3 کا پہلا تجارتی آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کی پہلی ششماہی میں ایل وی ایم-3 کے ذریعے ون ویب 36 سیٹلائٹ بھیجے جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔