انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( (ISRO)) نے ملک کا پہلا پرائیویٹ راکٹ وکرم ایس (Vikram-S) کو سری ہری کوٹا سے لانچ کر دیا ہے۔ یہ راکٹ اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے بنایا ہے۔ اس کا نام ہندوستان کے ممتاز سائنسدان وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اس کی لانچنگ کے موقع پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے اس پہلے مشن کو 'پررامبھ' کا نام دیا گیا ہے جس میں تین consumer کے پے لوڈ ہیں۔ اے این آئی کے مطابق، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کے سفر میں یہ واقعی ایک نئی شروعات، ایک نئی صبح اور ایک نئی پہل ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے اپنے خود کے راکٹ تیار کرنے کا ایک اہم موڑ ہے اور ہندوستان کی اسٹارٹ اپ تحریک میں ایک اہم موڑ ہے۔
اسی وقت، راکٹ تیار کرنے والے اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے ایک ٹویٹ میں اس کے کامیاب لانچ کا اعلان کیا۔ اسکائی روٹ نے ٹویٹ میں لکھا، لانچ! وکرم-ایس نے آسمانوں پر گرفت کرنے والے ہندوستان کے پہلے نجی راکٹ کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔ اس اہم موقع پر ہمارے ساتھ رہنے کے لیے ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔