ISRO نے رقم کی تاریخ، کامیاب رہا پہلا کمرشیل لانچ، ون ویب کے 36 سیٹلائٹ کو لے کر LMV-3 راکٹ نے بھری اڑان
ISRO نے رقم کی تاریخ، کامیاب رہا پہلا کمرشیل لانچ، ون ویب کے 36 سیٹلائٹ کو لے کر LMV-3 راکٹ نے بھری اڑان
محکمہ اسپیس اور اسپیس ایجنسی کی تجارتی برانچ کے تحت کام کرنے والے پبلک سیکٹر سینٹرل انٹرپرائز نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ (CPSE) نے برٹین میں قائم ون ویب کے ساتھ لانچ کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اسرو نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کمرشیل سیٹلائٹ لانچ بازار میں قدم رکھا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی کے سب سے وزنی راکٹ 43.5 میٹر لمبے ایل وی ایم 3 (لانچ وہیکل مارک-3) نے برٹش اسٹارٹ اپ کے 36 سیٹلائٹس کو لے کر اڑان بھری ہے۔ لانچ، آندھراپردیش کے شری ہری کوٹہ سے ہفتہ-اتوار کی درمیانی رات 12:07 بجے کیا گیا۔ ایل وی ایم -3 ایم/ون ویب انڈیا-1 مشن کے تحت ان مواصلاتی سیٹلائٹس کو زمین کی نچلے آربٹ (ایل ای او) میں بھیجا گیا۔ 8000 کلوگرام تک کے سیٹلائٹس کو لے جانے میں ایل ایم وی-3 قابل ہے۔
#WATCH | ISRO launches LVM3-M2/OneWeb India-1 Mission from Satish Dhawan Space Centre (SDSC) SHAR, Sriharikota
آئی این ایس کے مطابق اسرو کے صدر ایس سومناتھ نے لانچنگ پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سیٹلائٹس کو لانچ کرنے کے لئے راکٹ کی کمی ہے۔ ایسے میں ہندوستان اپنے ایل وی ایم 3 راکٹ کے ساتھ عالمی تجارتی سیٹلائٹ لانچ مارکیٹ میں اس فرق کو پورا کر سکتا ہے۔ ون ویب ایک نجی سیٹلائٹ مواصلاتی کمپنی ہے۔ ہندوستانی کمپنی بھارتی انٹرپرائزس ون ویب میں ایک بڑی سرمایہ کار اور شیئر ہولڈر ہے۔ اس لانچ کے ساتھ، LVM-3 عالمی تجارتی سیٹلائٹ لانچ مارکیٹ میں قدم رکھے گا۔
دو لانچنگ معاہدوں پر کیے ہیں دستخط ایل وی ایم-3 کو پہلے جی ایس ایل وی ایم کے-3 راکٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ محکمہ اسپیس اور اسپیس ایجنسی کی تجارتی برانچ کے تحت کام کرنے والے پبلک سیکٹر سینٹرل انٹرپرائز نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ (CPSE) نے برٹین میں قائم ون ویب کے ساتھ لانچ کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔