ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان کے خلائی مِشن کی ایک اوراڑان : اسرو نے کامیابی سے چھوڑاعصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ تھری

ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی یعنی اسرونے ایک اورکامیابی حاصل کی ہے۔اسرو نے آج تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کوکامیابی کے ساتھ فضاء میں چھوڑاہے۔

  • Share this:
ہندوستان کے خلائی مِشن کی ایک اوراڑان : اسرو نے کامیابی سے چھوڑاعصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ تھری
اسرو نے آج تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کوکامیابی کے ساتھ فضاء میں چھوڑاہے۔(تصویر:اسرو، ٹویٹر)۔

ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی یعنی اسرونے ایک اورکامیابی حاصل کی ہے۔اسرو نے آج تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کوامریکہ کے دیگر 13نانو سٹلائیٹس کے ساتھ پی ایس ایل وی سی 47لانچ پیڈ کے ذریعہ اے پی کے سری ہری کوٹہ کے اسپیس ستیش دھون خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ فضاء میں چھوڑاہے۔یادرہے کہ کارٹوسیٹ3 کی 26گھنٹےکی الٹی گنتی منگل کی صبح 7بجکر28منٹ پرشروع ہوئی تھی ۔


اسرو نے کہا کہ یہ سری ہری کوٹہ سے 74لانچ وہیکل مشن اور کارٹو سیٹ سلسلہ کا یہ نواں سٹلائیٹ ہے جوسری ہری کوٹہ سے چھوڑاگیا۔اسرو نے کہا کہ 22جولائی کو باوقار چندریان 2مشن کو چھوڑے جانے کے بعد یہ جاریہ سال اسرو کا پانچواں مشن ہوگا۔اس سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کے بعدہندوستان خلا کے شعبہ میں ایک اوراہم سنگ میل کو عبورکرلے گا۔ اسرو نے کہا کہ زمین کی تصویریں اور نقشہ سازی والے سٹلائیٹ کارٹوسیٹ 3کو امریکہ کے دیگر 13تجارتی نانو سٹلائیٹس کے ساتھ 27نومبر کو صبح 9بجکر 28منٹ پرآندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑاگیا۔



عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کو کامیابی کے ساتھ چھوڑاگیا۔(تصویر:اسرو، ٹویٹر)۔
عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کو کامیابی کے ساتھ چھوڑاگیا۔(تصویر:اسرو، ٹویٹر)۔



یہ سٹلائیٹس سورج کی گردش کے مطابق چلنے والے مدار میں چھوڑے جائیں گے۔ان سٹلائیٹس کو چھوڑنا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔ کارٹوسیٹ 3تیسری نسل کا عصری سٹلائیٹ ہے جس میں کافی زیادہ عصری تصویریں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔پی ایس ایل وی سی 47، امریکہ کے 13کمرشیل سٹلائیٹس کو بھی فضاء میں چھوڑاگیاہے۔ یہ کام نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ سے ہوئے تجارتی معاہدہ کے حصہ کے طورپر کیاگیاہے۔ماضی میں لانچ اتھارئیزیشن بورڈ اور مشن کی تیاری کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس مشن کو منظوری دی گئی جس کےبعد کل ہی الٹی گنتی شروع ہوگئی تھی  





اسرو نے کہا کہ اس کو چھوڑے جانے کے 17منٹ کے بعد زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ کارٹوسیٹ 3خلائی گاڑی سے علحدہ ہوگیا اور مدار میں چلاگیا۔اس کے بعد امریکہ کے 13سٹلائیٹس علحدہ ہوگئے۔ یہ عمل تقریبًا 8منٹ میں انجام دیاگیا۔کارٹو سیٹ 3بڑے پیمانہ پر شہری منصوبہ بندی،دیہی وسائل، انفراسٹرکچر کی ترقی،ساحلی اراضی کے استعمال جیسے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پوراکرپائے گا۔اسرو نے کہا کہ کارٹوسیٹ 3کو چھوڑنے کے بعد وہ دیگر دو مشنس ریساٹ 2بی آر 1اور ریساٹ 2بی آر 2 کے لئے تیار ہے جس کے لئے پی ایس ایل وی کے ورژنس کا استعمال کیاجائے گا۔یہ ورژنس فوجی مقاصد کے لئے استمعال کئے جائیں گے تاکہ آسمان سے نظر رکھتے ہوئے ملک کی سرحدوں کی سلامتی میں اضافہ کیاجائے۔

 

First published: Nov 27, 2019 09:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading